ETV Bharat / state

Hazrat Ali Birthday: حضرت علیؓ کی زندگی موجودہ سیاست دانوں کےلیے مشعل راہ - علیؓ کی زندگی

عالمِ اسلام میں ہر سال 13 رجب المرجب کو حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یومِ ولادت باسعادت منایا جاتا ہے، وہیں بھارت کے متعدد شہروں میں بھی اس موقع پر مجالس فاتحہ نذر و نیاز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ لکھنؤ کے معروف عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے حضرت علی کی سیرت کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کیا۔

حضرت علیؓ کی زندگی موجودہ سیاست دانوں کےلیے مشعل راہ

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 8:35 AM IST

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یومِ ولادت باسعادت کے موقع پر مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ حضرت حضرت علی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم کریم کی سیرت چودہ سو برس سے آج تک اسی طرح بیان کی جاتی ہے اور پوری دنیا کے لوگ اس پر عمل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں جائیں تو وہاں بھوکے غریب بے گھر افراد کی بڑی تعداد ہے لیکن حضرت علی کے چار سالہ دور خلافت میں نہ کوئی بھوکا سویا نہ ہی کوئی بےگھر تھا نہ ہی کوئی غریب رہا بلکہ امن و خوشحالی ترقی پورے دور خلافت میں رہی۔

حضرت علیؓ کی زندگی موجودہ سیاست دانوں کےلیے مشعل راہ

انہوں نے بتایا کہ حضرت علی کا دور خلافت بھارت کے چار گنا سے زائد رقبے پر محیط تھا۔ حضرت علی نے عوام سے کہا تھا کہ اب آپ لوگ تصدیق کیجیے کہ چار سال پہلے جو میرا گھر تھا اس میں کوئی تبدیلی آئی، میرے کپڑے میں تبدیلی آئی، میرے کھانے پینے اور اوڑھنے سمیت روزمرہ زندگی میں کوئی تبدیلی آئی؟ عوام نے کہا کہ وہی ہے جو چار سال پہلے تھا۔ اس واقعہ موجودہ سیاست دانوں کو سبق لینا چاہیے اور ان کی اتباع کرنا چاہیے کہ حضرت علی کی سیاسی زندگی کس طرح سے عوام کے لیے وقف تھی اور عوام خوشحال تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

لکھنؤ: 'حضرت علی اصغرؓ کی شہادت امام حسینؓ کی حقانیت کی قاطع دلیل'

مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ حضرت علی نے ایک بار اپنے گورنر کو خط لکھا تھا جس میں یہ لکھا تھا کہ اگر رعایا میں کوئی مسلم ہے تو وہ آپ کا بھائی ہے اور اگر کوئی کافر ہے تو وہ بھی آپ کا انسانی بھائی ہے لہذا سبھی کے ساتھ یکساں سلوک کریں۔ عدل و انصاف دلائیں، کسی کا استحصال نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ لکھنؤ اطراف کے علاقوں میں 13 رجب کو بڑی تعداد میں عوام نذر و نیاز فاتحہ ایصال ثواب اور مجالس کا اہتمام کرتی ہے اور حضرت مولی علی کی سیرت کو بیان کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.