ETV Bharat / state

Outstanding Researcher Award 2022 پروفیسر فرخ ارجمند آؤٹ اسٹینڈنگ ریسرچرز ایوارڈ سے سرفراز - فرخ ارجمند آؤٹ اسٹینڈنگ ریسرچرز ایوارڈ سے سرفراز

محسن برصغیر اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بانی سرسید کے 205 ویں یوم پیدائش کے موقع پر دو اساتذہ پروفیسر فرخ ارجمند (شعبہ کیمسٹری) اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن صدیق (شعبہ حیوانیات) کو ان کی نمایاں خدمات کے لیے 'آؤٹ اسٹینڈ نگ ریسرچرز آف دی ائیر سر سید انوویشن ایوارڈ 2022' سے نوازا گیا۔ Outstanding Researcher Award 2022

پروفیسر فرخ ارجمند آؤٹ اسٹینڈنگ ریسرچرز ایوارڈ سے سرفراز

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 7:23 PM IST

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس میں جشن یوم سرسید تقریب کا اہتمام یونیورسٹی کے گلستان سید پر منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر طاہر محمود، سابق، چیئرمن اقلیتی کمیشن تھے۔

پروفیسر فرخ ارجمند آؤٹ اسٹینڈنگ ریسرچرز ایوارڈ سے سرفراز

جشن یوم سرسید کی تقریب میں یونیورسٹی کے دو اساتذہ پروفیسر فرخ ارجمند (شعبہ کیمسٹری) اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن صدیق (شعبہ حیوانیات) کو فیکلٹی آف سائنس، لائف سائنسز، انجینئرنگ اینڈ ٹکنالو جی، میڈیسن، یونانی میڈیسن اور ایگریکلچرل سائنسز کے زمرے میں کیمسٹری اور زولوجی میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے 'آؤٹ اسٹینڈ نگ ریسرچرز ایوارڈ 2022' سے مشترکہ طور پر نوازا گیا۔ Farukh Arjumand Honoured with Outstanding Researcher Award 2022

پروفیسر فرخ ارجمند نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور یوم سر سید کو علیگ کے لیے عید کا دن بتایا۔یوم سرسید یادگاری تقریب میں یہ ایوارڈ اور فی کس 50,000 روپے کا انعام دیا گیا۔ بایو ان آرگینک کیمسٹری، میڈیسنل ان آرگینک کیمسٹری، اینٹی ٹیومر میٹالوڈرگس (antitumor metallodrugs) کے کیرکٹرائزیشن اور سنتھیسس (synthesis and characterization) میں پروفیسر فرخ ارجمند کی تحقیق نے ادویات کی تیاری سے لے کر میٹیریل اور ڈائیگنوسٹکس تک امکانات کے دروازے کھولے ہیں اور ایک سائنسداں کے طور پر معتبر تحقیقی جرائد میں ان کی 160 سے زائد اشاعتوں نے ان کی اہلیت کا لوہا منوایا ہے۔ Outstanding Researcher Award 2022

پروفیسر ارجمند نے یو جی سی، سی ایس آئی آر اور ڈی پی ٹی حکومت ہند کے کچھ بڑے تحقیقی پروجیکٹوں میں بطور پرنسپل انویسٹی گیٹر کام کیا ہے۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی تحقیقی اداروں جیسے کہ آئی آئی ٹی کھڑ کپور، آئی آئی سی ٹی حیدرآباد، اے سی ٹی آر ای سی ممبئی، یو ایس ٹی سی چین، انسٹی ٹیوٹ ڈی فزیک ڈی رینس، فرانس اور امریکہ کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ Farukh Arjumand Honoured with Outstanding Researcher Award 2022

پروفیسر فرخ ارجمند نے بتایا کینسر کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ آج کل کھانے پینے کی چیزوں پر توجہ نہیں دی جاتی اور نوجوان نسل تمباکو سمیت دیگر چیزوں کا زیادہ استعمال کر رہی ہے ہمیں انہی چیزوں کا استعمال کھانے پینے میں کرنا چاہیے جو ہمارے لیے فائدہ مند ہیں۔ Outstanding Researcher Award 2022

پروفیسر فرخ گزشتہ 13 برسوں سے اے ایم یو شعبہ کیمسٹری تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان کا تعلق کشمیر سے ہے اور کشمیر سے ہی بنیادی تعلیم مکمل کی۔ ان کی نمایاں خدمات کے لیے 'سر سید انوویشن ایوارڈ 2022' سے نوازا گیا۔ کیمسٹری کے میدان میں پروفیسر فرخ کو 28 سال کا تجربہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Outstanding Researchers Award-2022 پروفیسر فرخ ارجمند آؤٹ اسٹینڈنگ ریسرچرز ایوارڈ 2022 کیلئے منتخب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.