نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کی فیز ون کوتوالی کی پولیس نے جعلی آدھار کارڈ بنا کر لوگوں کو ٹھگنے کے الزام میں آٹھ فراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے سی پی یو، ٹی ایف ٹی اسکرین، پرنٹر، لیمینیشن مشین، فنگر پرنٹ سکینر، انگوٹھا سکینر، ویب کیم کیمرہ، آئی سکینر، ایپسن دستاویز سکینر، بھاری مقدار میں جعلی آدھار کارڈ، کاغذ اور لیمینیشن فوائل برآمد ہوئے ہیں۔
ملزمان ایک آدھار کارڈ کے لئے 10 سے 20 ہزار روپے لیتے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر آدھار کارڈوں پر ٹھگوں کی تصویریں تھیں اور نام اور پتے فرضی تھے۔ ملزم ایک ہی شخص کے کئی آدھار کارڈ اور پین کارڈ بناتے ہیں۔ ایسے میں جن لوگوں کو قرض کی ضرورت تھی وہ فرضی آدھار کارڈ بنواتے تھے۔ دوسری جانب ملزمان جعلسازی سے حاصل کی گئی رقم آپس میں بانٹ لیتے تھے۔
اس طرح کرتے تھے جرائم:
ملزمان مختلف فرضی ناموں سے آدھار کارڈ بنواتے تھے۔ان فرضی ناموں سے پین کارڈ بنواتے تھے۔ کمپنی کو آر او سی میں رجسٹر کرواتے تھے۔اسی طرح دوسرے لوگوں کے آدھار کارڈ اور پین کارڈ بنواتے تھے اور مختلف بینکوں میں کھاتے کھولتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Girls Dread Going to UP School اٹھارہ طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ٹیچر گرفتار
پھر اس رقم کو اے ٹی ایم سے نکال کر اسی کمپنی کے اکاؤنٹ میں دوبارہ جمع کرتے تھے۔ اس طرح 6-7 ماہ کی تنخواہ دینے پر ایسا کھاتہ دار قرض کے لئے موزوں ہو جاتے تھے۔ پھر یہ لوگ آن لائن لون اپلائی کرکے اور بہت سی دوسری فنانس کمپنیوں سے کاروں، موبائلوں اور دیگر چیزوں کو فنانس کراتے ہیں۔ یہ لوگ اے ٹی ایم کے ذریعے قرض کی رقم نکال کر بینک کو قرض کی رقم واپس نہیں کرتے اور مالیاتی اشیاء میں غبن کرتے ہیں کیونکہ یہ سارا کام جھوٹے ناموں سے کیا جاتا ہے۔