ETV Bharat / state

Mufti Kazim Memorial Scholarship Distribution: ضرورت مند مسلم طالبات میں اسکالر شپ کی تقسیم - مسلم طالبات میں اسکالر شپ کی تقسیم

علی گڑھ کے بڑے کاروباری، مختلف تنظیم سمیت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینیئر المنائی، مسلم لڑکیوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے اسکالرشپ Distribution Of Scholarship کے ذریعہ مدد فراہم کرتے ہیں تاکہ لڑکیاں باآسانی تعلیم حاصل کر سکیں۔ اسی مقصد کے تحت 'مفتی قاسم میموریل اسکالر شپ' کے تحت گزشتہ کچھ برسوں سے علی گڑھ میں زیر تعلیم مسلم طالبات کو اسکالر شپ کے ذریعہ رقم تقسیم کیا جاتا ہے۔ Mufti Kazim Memorial Scholarship Distribution

Mufti Kazim Memorial Scholarship Distribution: ضرورت مند مسلم طالبات میں اسکالر شپ کی تقسیم

author img

By

Published : May 23, 2022, 5:34 PM IST

علی گڑھ: اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں زیر تعلیم ضرورت مند مسلم طالبات کے درمیان 'مفتی قاسم میموریل اسکالر شپ' Mufti Kazim Memorial Scholarship کے ذریعہ رقم تقسیم کی جاتی ہے۔ دراصل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینیئر المنائی کے اہل خانہ امریکہ میں مقیم 'مفتی قاسم میموریل اسکالر شپ' کے تحت گذشتہ کچھ برسوں سے علی گڑھ میں زیر تعلیم مسلم طالبات کو اسکالر شپ کے ذریعہ رقم تقسیم کرتے ہیں، یہ رقم ان کے کورس کی فیس کے مطابق ہوتی ہے۔

Mufti Kazim Memorial Scholarship Distribution: ضرورت مند مسلم طالبات میں اسکالر شپ کی تقسیم

اے ایم یو ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر سعد حمید نے بتایا کہ اس اسکالرشپ کا مقصد غریب گھر سے تعلق رکھنے والی طالبات کی مدد کرنا ہے۔ ہم لوگ ایسی طالبات کو انٹرویوز کے ذریعہ یا ان سے ان کے گھر والوں سے ذاتی طور پر بات چیت کر کے انتخاب کرتے ہیں اور پھر ان میں اسکالر شپ کی رقم تقسیم کرتے ہیں۔ اس بار 28 طالبات کا انتخاب اسکالر شپ کے لیے کیا ہے، جس میں سے تقریبا 17 طالبات نے آج تقسیم اسکالرشپ پروگرام میں شرکت کی۔ Distribution Of Scholarship In AMU

محمد شاہد بلال نے اسکالرشپ سے متعلق بتایا کہ ہم نے کچھ برس قبل مفتی قاسم میموریل کے نام سے ایک اسکالرشپ شروع کی تھی، جس میں ہم طالبات کو اسکالر شپ کے تحت رقم دستیاب کراتے ہیں، جو طالبات پڑھائی میں اچھی ہیں، جو امتحانات میں اچھے نمبر حاصل کرتی ہیں اور جن کے پاس اعلی تعلیم حاصل کرنے کے ذرائع کم ہے۔ Scholarships In AMU

محمد شاہد نے مزید بتایا کہ ہم انہیں طالبات کو اسکالر شپ دیتے ہیں، جن کے امتحانات میں 60 فیصد نمبر آتے ہیں اور انٹرویو میں جو اچھا بولتی ہیں اور جو اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں، جو تعلیم حاصل کرنے کے بعد کچھ اچھا کام کرنا چاہتی ہیں۔ ان کے خاندان میں کون کون ہیں اور ان کی خاندان کی آمدنی کتنی ہے، انہیں سب وجوہات کی بنا پر ہم طالبات کا انتخاب کر کے ان کو اسکالر شپ کی رقم دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Jamiat Ulama-e-Hind Announces Scholarship: میرٹ کی بنیاد پر منتخب ہونے والے 670 طلباء میں ہندو طلباء بھی شامل

وہیں اسکالرشپ حاصل کرنے والی طالبہ عفیفہ سلطان نے بتایا کہ یہ سکالرشپ طالبات کو ہی دی جاتی ہے تاکہ ہم اپنے کورس کی فیس ادا کر سکیں۔ کورس سے متعلق مختلف کتابوں کو خرید سکیں۔ یہ میرے اسکالرشپ کا دوسرا سال ہے، جس کے لیے میں تہہ دل سے مفتی قاسم میموریل اسکالرشپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ Distribution Of Scholarship In AMU

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.