ETV Bharat / state

سرینگر اسکول میں فائرنگ کے خلاف اے ایم یو میں طلبہ کا کینڈل مارچ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ نے سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں واقع ایک اسکول میں کے خلاف احتجاج کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کینڈل مارچ نکالا، طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم متاثرہ خاندان کے غم میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

amu-students-candle-march-agaist-srinagar-school-attack
سرینگر اسکول میں فائرنگ کے خلاف اے ایم یو میں طلبہ کا کینڈل مارچ
author img

By

Published : Oct 11, 2021, 7:29 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں واقع ایک اسکول میں فائرنگ ہوئی جس میں دو اساتذہ ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ شامل ہے۔ اے ایم یو طلبہ نے کینڈل مارچ نکال کر ہلاک ہونے والے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کی۔

وہیں طلبہ نے احتجاج کے دوران حکومت پر سوالات اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیاکہ حکومت کی ایجنسیاں متشدد سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔ کشمیر میں صرف موت پر سیاست کی جا رہی ہے۔ کشمیر میں تشدد کی وجہ سے بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ نے یونیورسٹی آرٹس فیکلٹی سے باب سید تک کینڈل مارچ نکال کر خراج تحسین پیش کی۔'

ویڈیو
یونیورسٹی طلبہ رہنما جانب حسن نے کہاکہ' میں موجودہ حکومت سے کسی طرح کی امید نہیں رکھتا، لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ حکومت پوری طرح سے اور اس کی ساری ایجنسیاں فیل ہے۔ جو لوگ اس طرح کی تشدد اور حملے کو انجام دے رہے ہیں ایجنسیاں انہیں گرفتار نہیں کرپاتی۔ کشمیر میں بے گناہ اور غریب طبقہ کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے'۔ہم یونیورسٹی طلبہ یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر میں پیش آئے واقعے کی صحیح تفتیش ہو، اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔ اس وقت جھوٹ اور اس طرح کے واقع پر سیاست نہیں کرنا چاہیے۔'

جانب حسن نے مزید کہاکہ' آپ ہندو مسلم ایکتا میں درار مت ڈالیے اس وقت ملک کے حالات ویسے بھی خراب ہے اور جو لوگ کشمیر سے متعلق بیانات دیتے ہیں وہ لوگ وہ ہیں جو آج تک کشمیر نہیں گئے۔ کشمیر کے بارے میں علم نہیں ہے۔ میں کہنا چاہتا ہوں کشمیر ایسی جگہ ہے اگر آپ لوگ کشمیر کو دیکھ لو گے تو کشمیر کے ہی ہوکررہ جاؤ گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.