ٹکری بلاک میں بلاک دیوس کے تحت منعقدہ پروگرام میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ناگیندر سنگھ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
اس موقع پر ضلع کے پولیس افسران بھی موجود تھے۔ پروگرام کے دوران عوام کی شکایتیں سنی گئیں۔ اس کے علاوہ گاؤں میں کئے جا رہے فلاحی کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران عوام کو در پیش کئی مسائل کو افسران کے علم میں لایا گیا۔ اسی طرح سے پولیس افسران نے گاؤں کے وی ڈی سی اور گرام رکشا سیمیتی کے کارکنوں کی بھی مسائل سنے۔