مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں آرمی ڈے کے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی کی سربراہی میں آرمی ڈے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔
ادھم پور میں اس موقع پر ملک کی خاطر شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
آرمی ڈے کے موقع پر، لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی، یو وائی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی آر سی، ایس ایم، جی او سی، این سی ، ناردرن کمانڈ نے 'دھرو شہید میموریل' پر ملک کے لیے جان دینے والوں یاد کیا گیا۔
انھوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ جموں و کشمیر کے لیے سب سے بڑی میوزیکل ٹیلنٹ ہنٹ ایونٹ کا آغاز کیا گیا ہے جس کا نام "شوریہ" ہے۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھارتی فوج نے ملک کی سلامتی اور ماحولیاتی نظام بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی نے کہا کہ مشرقی لداخ میں بھارتی فوج نے چینی عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے اور ان کو موزوں جواب دینے کے لئے بے حد صبر اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس کے لیے انھوں نے بھارتی فوج کی خدمات کی تعریف کی اور فوج کی کارکردگی کو اعلیٰ روایت قرار دیا۔