ETV Bharat / state

Road Accident in Udhampur ادھمپور میں سڑک حادثہ، تین افراد زخمی - ادھمپور میں سڑک حادثہ

سرینگر جموں قومی شاہراہ کے ادھمپور کے قریب ایک سڑک حادثہ میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ایک کو جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔

Three persons injured in road accident near Udhampur on Srinagar-Jammu highway
سرینگر جموں شاہراہ پر ادھمپور کے نزدیک سڑک حادثہ میں تین افراد زخمی
author img

By

Published : Mar 27, 2023, 6:15 PM IST

سرینگر: سری نگر جموں شاہراہ پر ادھمپور کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز سرینگر جموں شاہراہ پر ادھمپور کے نزدیک ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس پر سوار تین نوجوان شدید طورپر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ایک نوجوان ببلو کمار کو نازک حالت میں جی ایم سی جموں ریفر کیا گیا۔زخمیوں کی پہچان سبھا ش اور ورن ساکنان سبھاش نگر کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

مزید پڑھیں: Srinagar Jammu NHW Accidents گزشتہ برس سرینگر جموں قومی شاہراہ پر 648 سڑک حادثات رونما ہوئے، مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ

واضح رہے کہ ٹریفک پولیس جموں و کشمیر کے مطابق جموں و کشمیر میں 2010 سے 2022 کے درمیان 76 ہزار 942 سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں 12, ہزار429 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ 1 لاکھ 4 ہزار 983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں۔ اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہون کی وجہ سے معذوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.