ETV Bharat / state

Independence Day 2023 یوم آزادی کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی بندوبست مزید چوکس

امسال جموں و کشمیر میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں منعقد ہوگی جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم لہرائیں گے۔

security-tightened-ahead-of-independence-day-celebration-in-jk
یوم آزادی کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی بندوبست مزید چوکس
author img

By

Published : Aug 11, 2023, 4:52 PM IST

یوم آزادی کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی بندوبست مزید چوکس

جموں: ملک کی 77 ویں یوم آزادی کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سکیورٹی بندوبست کو مزید چوکس و سخت کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر میں جہاں سکیورٹی فورسز کی گشتی کو بڑھا دیا گیا ہے وہیں گاڑیوں اور راہگیروں کی چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ امسال جموں و کشمیر میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم لہرائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ یونین ٹریٹری کے باقی حصوں کی طرح ضلع ادھم پور میں بھی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز جہاں گاڑیوں اور راہگیروں کی چیکنگ کر رہے ہیں وہیں گشت کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر خاص طور پر نگرانی کو بڑھا دیا گیا ہے۔وہیں ڈوڈہ – کشتواڑ رامبن رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سنیل گپتا نے گذشتہ روز اپنے دورہ کشتواڑ کے دوران سکیورٹی بندوبست کا وسیع پیمانے پر جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: Security Arrangements یوم آزادی کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سیکیورٹی انتظامات

دریں اثنا جموں کے دیگر حصوں اور سرینگر میں بھی یوم آزادی کے پیش نظر سکیورٹی بندوبست کو مزید بڑھایا جا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ امسال بھی یوم آزادی کی تقریبات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.