ETV Bharat / state

Harish rao on Power Supply in Telangana: 'تلنگانہ میں بجلی کا مسئلہ نہیں' - Harish rao on Power Supply in Telangana

تلنگانہ کے ہریش راو نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں ایک یونٹ پر 20روپئے خرچ کرتے ہوئے کسانوں کو بلاوقفہ مفت بجلی کی سپلائی کا کام کیاجارہا ہے۔ Harish rao on Power Supply in Telangana

تلنگانہ میں بجلی کا مسئلہ نہیں
تلنگانہ میں بجلی کا مسئلہ نہیں
author img

By

Published : Apr 20, 2022, 9:26 PM IST

تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو، زرعی شعبہ کو مستحکم کرنے کی مساعی کررہے ہیں۔ انہوں نے ضلع سدی پیٹ کے چندل پوردیہات میں 143کسانوں میں ڈرپ اریگیشن آلات تقسیم کئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ گجرات، آندھرا پردیش، مہاراشٹرا اور کرناٹک میں بجلی کے مسائل ہیں تاہم تلنگانہ میں بجلی کے مسائل نہیں ہیں۔ Power Supply in Telangana

یہ بھی پڑھیں: Bandi Sanjay on TRS Government: 'تلنگانہ میں خودکشی اور ہراسانی کے واقعات کیلئے ٹی آرایس حکومت ذمہ دار'

وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں ایک یونٹ پر 20روپئے خرچ کرتے ہوئے کسانوں کو بلاوقفہ مفت بجلی کی سپلائی کا کام کیاجارہا ہے۔انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ تجارتی فصلوں کی کاشت کریں اور اس کے فوائد حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے سدی پیٹ حلقہ میں کاشتکاروں میں 4000 ڈرپ اریگیشن آلات پہلے ہی تقسیم کیے جا چکے ہیں۔کسانوں کو چاہئے کہ وہ ان سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین زراعت ٹی آر ایس حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں جو کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔وزیر نے کہا کہ آئیل پام کی کاشت کے علاوہ کسان دیگر فصلوں سے 1.5 لاکھ سے 2.5 لاکھ روپے کے درمیان آمدنی حاصل کررہے ہیں۔زیادہ تر کسان سیری کلچر، آئل پام اور تجارتی فصلوں کی کاشت کرنا چاہتے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.