ETV Bharat / state

Honour killing: ہر بالغ کو اپنی مرضی سے شادی کرنے کا حق، غیرت کے نام پر قتل قابل مذمت، اویسی

بدھ کی شب جب عشرین اپنے خاوند کے ہمراہ جارہی تھی تو اس کے رشتہ داروں نے ناگراج پر جان لیوا حملہ کیا، آہنی سلاخوں اور دھار دار اسلحوں سے ناگراج پر پہ در پہ وار کیا گیا جس کے سبب ناگراج کی جان چلی گئی۔ Hyderabad Man Murdered By Wife’s Family Over Interfaith Marriage

قتل
قتل
author img

By

Published : May 7, 2022, 2:21 PM IST

Updated : May 7, 2022, 3:29 PM IST

تلنگانہ: ریاست تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی میں گزشتہ روز ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا۔ مذکورہ ضلع کے مارپلی گاؤں کے ولوپورم کے رہنے والے ناگراج نامی شخص اور عشرین نامی لڑکی درمیان گزشتہ سات سالوں سے عشق کا سلسلہ جاری تھا، ان دونوں کے پیار کی بھنک عشرین کے اہل خانہ کو لگ گئی، جس کے بعد عشرین کے اہل خانہ انہیں سمجھایا کہ وہ ناگراج کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، تاہم عشرین اور ناگراج کے درمیان پیار کا رشتہ ہر گزرتے ایام کے ساتھ پروان چڑھتا رہا۔ Hyderabad Man Murdered By Wife’s Family Over Interfaith Marriage

Hyderabad Honour killing

بالآخر رواں برس ماہ جنوری میں عشرین اپنے گھر سے فرار ہوگئی،31 جنوری کو حیدر آباد کے لال دروزاہ کے پاس واقع مندر میں ہندو رسم و رواج کے بعد پیار کا یہ رشتہ رشتہ ازدواج میں منتقل ہوگیا۔ ادھر عشرین کے اہل خانہ اس بات کو لے کر برہم تھے کہ عشرین نے غیر مذہب کے لڑکے سے شادی کی ہے،عشرین کو بھی اپنے اہل خانہ کی برہمی کی بھنک لگ گئی تھی ،جس کے بعد یہ نو عروس جوڑا دوماہ قبل وشاکھاپٹنم منتقل ہوا تھا، اس کے بعد جب انہیں یقین ہوگیا کہ ناگراج اور عشرین کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے تو وہ دونوں وشاکھا پٹنم سے واپس حیدر آباد آگئے۔اور سرورنگر نامی علاقہ میں رہنے لگے۔

ادھر گزشتہ بدھ کی شب جب عشرین اپنے خاند کے ہمراہ جارہی تھی تو اسکے رشتہ داروں نے ناگراج پر جان لیوا حملہ کیا،آہنی سلاخوں اور دھار دار اسلحوں سے ناگراج پر پے درپہ وارکیا گیا جس کے سبب ناگراج کی جان چلی گئی۔ حالانکہ عشرین ان لوگوں سے ناگراج پر حملہ نہ کرنے کی اپیل کرتی رہی، لیکن حملہ آوروں پر اس کا کوئی اثر نہیں۔پولیس نے اس معاملہ میں کئی افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔

ادھر اس معاملہ پر سیا ست بھی تیز ہواگئی، بی جے پی کے مقامی رہنماؤں اور ہندو تنظیموں کی جانب سے نے ناگراج کے قتل کو لے کر ہنگامہ کیا گیا، میڈیا کی سرخیوں میں یہ معاملہ گشت کرتا رہا۔ ادھر چہار جانب سے حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی اس معاملہ پر خاموشی کو لے کر سوال اٹھنے لگے، جس کے بعد اویسی گزشتہ شام ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ اس قتل کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سال کی عمر کے بعد ہر انسان کو یہ قانو نی حق حاصل ہے وہ جس سے چاہے شادی کرے ،لیکن غیرت کے نام پر کسی کا قتل کرنا قابل مذمت ہے۔

Last Updated : May 7, 2022, 3:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.