ETV Bharat / state

Altaf Bukhari on Land Encroachment ایک انچ زمین باہر والوں کو نہیں ہونے دیں گے، الطاف بخاری - اسٹیٹ لینڈ کی بازیابی

اپنی پارٹی کے صدر و سابق وزیر سید الطاف بخاری نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی ایک انچ زمین باہر کے لوگوں کو فراہم نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں اس مہم سے باہر رکھنا چاہیے۔

الطاف بخاری
الطاف بخاری
author img

By

Published : Jan 23, 2023, 3:50 PM IST

Updated : Jan 23, 2023, 4:48 PM IST

ایک انچ زمین باہر والوں کو نہیں ہونے دیں گے، الطاف بخاری

سرینگر:جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے جو زمین لوگوں سے خالی کرائی جارہی ہے اس میں ایک انچ بھی کسی غیر مقامی فرد کو سپرد کرنے پر اپنی پارٹی اجازت نہیں دے گی۔

سرینگر میں پریس کانفرنس میں الطاف بخاری نے کہا کہ زمین کو واپس لینے کے معاملے پر انہوں نے ایل جی منوج سنہا اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور اس معاملے ہر نظر ثانی کرنی کی اپیل کی۔ الطاف بخاری نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سرکاری زمین پر بڑے پیمانے پر قبضہ کرنے والے کے خلاف کارروائی کرکے اس زمین کو واپس لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ سے انہوں نے اپیل کی کہ اس پر بھی "حساب سے کارروائی کی جائے۔

انہوں ے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے سرکاری زمین کی بازیابی کے لیے جو ان دنوں انہدامی مہم جاری ہے اس میں غریب لوگوں کو استثنیٰ رکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جموں و کشمیر میں سرکاری زمین کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کیا ہے ،ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے، لیکن جو لوگ پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں اس مہم سے باہر رکھنا چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جموں کشمیر انتظامیہ نے سرکاری زمین، کاہچرائی اور روشنی لینڈ پر قبضہ ہٹانے کی مہم شروع کی ہے جس میں ہر ضلع میں ہزاروں کنال زمین سے قبضہ ہٹایا گیا ہے۔ اگرچہ سیاسی جماعتوں اور عوام نے انتظامیہ سے یہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاہم ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ اثر رسوخ رکھنے والے افراد سے زمین واپس لی جائے گی اور غریب عوام سے چھیڑا نہیں جائے گا۔ تاہم عام لوگوں کا کہنا ہے انتظامیہ ان کے قبضے سے زمین واپس لیا جارہا ہے جبکہ اثر رسوخ والے افراد کو ابھی تک چھیڑا نہیں گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Agrarian Law Amended in JK جموں وکشمیر میں زرعی قوانین کی ترمیم کو منظوری

الطاف بخاری نے کہا کہ اگرچہ کشمیر میں لوگوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہے لیکن سرکار کو چاہیے کہ اب بحال کی ہوئی زمین پر مقامی لوگوں کو کاروبار کرنے کی اجازت دے یا نوجوانوں کے لئے کھیل کود کے میدان تعمیر کریں۔انہوں نے جموں کشمیر کی بیوروکریسی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کچھ افسران لوگوں کو تنگ کر رہے ہیں جس سے ان کو باز آنا چاہیے اور اگر وہ اس سے گریز نہ کرے تو اپنی پارٹی ان کا نام ظاہر کرنے سے گریز نہیں کرے گی۔

بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کے سوال کے جواب میں الطاف بخاری نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے انہیں یاترا میں مدعو نہیں کیا گیا۔

Last Updated : Jan 23, 2023, 4:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.