ETV Bharat / state

جمہوری نظام کی عدم موجودگی میں عوام کو سخت ترین انتظامی مشکلات کا سامنا، ڈاکٹر فاروق عبداللہ - جمہوری نظام کی عدم موجودگی

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں، ہم اپنے اصولوں پر چٹان کی طرح قائم و دائم ہیں اور اپنے حقوق واپس لے کر ہی دم لینگے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے وطن کے خلاف ہورہی ہر ایک سازش کا مقابلہ کریں۔ Farooq Abdullah ON democratic setup in Kashmir

ڈاکٹر فاروق عبداللہ
ڈاکٹر فاروق عبداللہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 8:39 PM IST

سرینگر:نیشنل کانفرنس کو جموں وکشمیر کے مفادات کے تحفظ کی علامت قرار دیتے ہوئے پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ہل والے جھنڈے کے تلے ہی جموں وکشمیر کی انفرادیت، اجتماعیت، تشخص اور مذہبی ہم آہنگی کی ریت قائم و دائم رہ سکتی ہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں مختلف عوامی وفود، پارٹی لیڈران اور عہدیداران سے تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس موقعے پر کہا کہ جمہوری نظام کی عدم موجودگی میں جموں وکشمیر کے عوام کو اس وقت سخت ترین انتظامی مشکلات کا سامنا ہے اور افسر شاہی لوگوں کو راحت ملتی نظر نہیں آرہی ہے۔ اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ ہم اس وقت ایک مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں لیکن ہمیں ہر حال میں صبرو تحمل ،ثابت قدم اور پُرعزم رہنے کی ضرورت ہے، انشاءاللہ جموں وکشمیر میں امن، ترقی، خوشحالی اور فارغ البالی کی نئی صبح ضرور طلوع ہوگی۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں، ہم اپنے اصولوں پر چٹان کی طرح قائم و دائم ہے اور اپنی حقوق واپس لے کر ہی دم لینگے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر دشمنوں کے عزائم صحیح نہیں، یہ لوگ جموں وکشمیر کے تشخص کو نیت و نابود کرنا چاہتے ہیں۔ان لوگوں نے اپنے عزائم کو پورا کرنے کیلئے کشمیر میں اپنے آلہ کاروں کو کام پر لگا رکھا ہے اور طاقت و پیسے کے بلبوتے پر اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ لیکن کشمیریوں کو بالغ النظری اور ہوشیاری سے کام لیکر قوم دشمنوں کو مسترد کرنا ہے۔ یہ لوگ ہمیں مذہبی، علاقائی، لسانی یہاں تک کہ مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

سرکاری ملازمین کو ہائی کوٹ یا سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے، فاروق عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے وطن کیخلاف ہورہی ہر ایک سازش کا مقابلہ کرے ۔انہوں نے پارٹی لیڈران اور عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل و مشکلات اُجاگر کرنے اور ان کا سدباب کرانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.