ETV Bharat / state

Congress On Assembly Elections اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت یقینی، وقار رسول وانی - جموں وکشمیر میں آخری اسمبلی انتخابات

جموں وکشمیر میں آخری اسمبلی انتخابات نو برس قبل یعنی 2014 میں ہوئے تھے۔ 19 جون 2018 کو ریاست میں اس وقت صدر راج نافذ کیا گیا جب بی جے پی نے پی ڈی پی کی قیادت والی مخلوط حکومت سے علیحدگی اختیار کی اور اسمبلی میں اکثریت نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا، بعد میں اس وقت کے گورنر سیتہ پال ملک نے اسمبلی کو برخاست کردیا۔

Vikar Rasool Wani
وقار رسول وانی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2023, 6:00 PM IST

اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت یقینی، وقار رسول وانی

سرینگر: پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے گی۔انہوں نے میر واعظ اور دوسرے مذہبی رہنماوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات کی خاطر کانگریس نے تیاریاں شروع کی ہیں۔وقار رسول وانی نے کہا کہ جموں وکشمیر کے تمام 90 حلقوں میں کانگریس کافی مضبوط ہے اور جب بھی چناو ہونگے کانگریس بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی، این سی ، اور پی ڈی پی کا اثر رسوخ محدود ہے لیکن کانگریس واحد ایسی پارٹی ہے جو جموں وکشمیر کے دونوں خطوں میں مضبوط ہے۔پردیش کانگریس کے صدر نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ آئے روز لوگ جڑ رہے ہیں جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ پارٹی کی جیت یقینی ہے۔
مذہبی رہنماوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے وقار رسول وانی نے کہا کہ کسی کو بھی کریڈٹ لینے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میر واعظ ، ویری اور داؤدی جیسے مذہبی رہنماوں کو گرفتار کرنا غلط فیصلہ تھا۔

مزید پڑھیں:

ان کا مزید کہنا تھا میر واعظ مولوی عمر فاروق کو چار سال بعد رہا کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مذہبی رہنماؤں کی رہائی کے بعد بھاجپا لیڈران سیلفیاں لے رہے ہیں اور انہیں شرم بھی محسوس نہیں ہو رہی ۔وقار رسول وانی نے کہا کہ پہلے آپ نے انہیں جیل میں ڈالا پھر آج ان کے ساتھ سیلفیاں لے رہے ہیں جو حیران کن اور مضحکہ خیز ہے۔ون نیشن ون الیکشن کے بارے میں کانگریس صدر نے کہا کہ اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی خاطر ہی ایسا کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جو کمیٹی تشکیل دی گئی وہ بی جے پی کا گروپ ہے۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں آخری اسمبلی انتخابات نو برس قبل یعنی 2014 میں ہوئے تھے۔ 19 جون 2018 کو ریاست میں اس وقت صدر راج نافذ کیا گیا جب بی جے پی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی قیادت والی مخلوط حکومت سے علیحدگی اختیار کی اور اسمبلی میں اکثریت نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا۔ بعد میں اس وقت کے گورنر سیتہ پال ملک نے اسمبلی کو برخاست کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: Assembly Elections in J&K بی جے پی الیکشن کیلئے تیار، اسمبلی انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر منحصر، ڈاکٹر جتندر سنگھ

بتادیں کہ گزشتہ روز جموں وکشمیر بی جے ہی کے سینیئر لیڈر و مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی چناؤ کے لئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے، تاہم جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی برسوں سے جموں وکشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.