ETV Bharat / state

ULB Elections in Kashmir : بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، حدبندی، ووٹر رویژن کا آغاز

جموں و کشمیر میں رواں برس ستمبر اور اکتوبر میں بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالہ سے باضابطہ طور کوئی اعلان نہیں ہوا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، حدبندی، ووٹر رویژن کا آغاز

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 12:08 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر میں انتظامیہ نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس ضمن میں پہلے بلدیاتی حلقوں - بشمول میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کونسلز کی حدبندی اور ووٹر رویژن کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے اس سلسلے میں ایک سینئر کے اے ایس افسر - انیل کول - کو نوڈل افسر نامزد کیا ہے۔ انیل کول محکمہ ہاؤنسگ اور شہری ترقی کے سیکریٹری کے عہدے پر تعینات ہے۔ مذکورہ محکمہ کے پرنسپل سیکورٹی پرشانت گوئل کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق انیل کول کو بلدیاتی انتخابات 2023 کے انعقاد کے لئے نوڈل افسر نامزد کیا جا رہا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، حدبندی، ووٹر رویژن کا آغاز
بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، حدبندی، ووٹر رویژن کا آغاز

بطور نوڈل افسر انیل کول چیف الیکٹورل افسر جموں کشمیر پنڈورنگ پولے، ضلع کمشنرز، میونسپل کارپوریشنز کے کمشنرز اور ڈائریکٹر بلدیاتی محکمہ کے ساتھ تعاون کرکے بلدیاتی حلقوں میں حدبندی اور ووٹر رویژن کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ میونسپل کارپوریشن اور کونسلز کے ساتھ بھی رابطہ کریں گے اور ڈپٹی سیکریٹری محکمہ بلدیات کو مذکورہ انتخابات منعقد کرنے کے لئے لائیژن افسر نامزد کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں سرینگر اور جموں شہروں میں میونسپل کارپوریشنز ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں 78 میونسپل کمیٹیز یا کونسلز ہیں۔ ان بلدیاتی حلقوں میں اکتوبر سنہ 2018 میں انتخابات منعقد کئے گئے تھے جب نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے ان کا بائیکاٹ کیا تھا۔ ان دونوں جماعتوں نے ان انتخابات میں حصہ لینے کی شرط دفعہ 370 اور 35 اے کی حفاظت رکھی تھی۔ ان دنوں بی جے پی حکومت دفعہ 370 کی منسوخی کے متعلق کافی بیانات جاری کر رہی تھی۔ تاہم مرکزی سرکار نے کوئی شرط منظور نہیں کی اور ایک سال بعد دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کر دیا۔

مزید پڑھیں: BJP not ready to face elections in JK بی جے پی جموں و کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار نہیں، عمر عبداللہ

سنہ 2018 کے ان بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی نے جموں شہر کے میونسپل کارپوریشن میں بھاری اکثریت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سرینگر کارپوریشن دیگر میونسپل کمیٹیز اور کارپوریشنز میں بی جی پی یا انکے پراکسی امیدواروں نے میدان مار لیا تھا۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی ہیں جس کے لئے وہ تیاریاں کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جموں کشمیر میں رواں برس ستمبر اور اکتوبر میں بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات منعقد کئے جانے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.