ETV Bharat / state

سرینگر میں دو روزہ فائن آرٹ نمائش شروع

چیف ایگزیکٹو آفیسر سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، جو صوبہ کمشنر کشمیر کا اضافی چارج سنبھال رہے ہیں، نے منگل کو یہاں ٹی آر سی میں دو روزہ فائن آرٹ نمائش کا افتتاح کیا۔

سرینگر میں دو روزہ فائن آرٹ نمائش شروع
سرینگر میں دو روزہ فائن آرٹ نمائش شروع
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 10:20 PM IST

نمائش کا اہتمام سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ نے محکمہ سیاحت کشمیر کے اشتراک سے کیا ہے۔

اس موقعہ پر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد خطے کے ورثے کو زندہ رکھنا ہے۔ اس کے علاوہ وادی کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

انہوں نے اس تعاون کے لئے محکمہ سیاحت کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے پلیٹ فارم سے نوجوان فنکاروں کو ایک ہی چھت تلے لانے اور ان کے حوصلے بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے مقامی لوگوں اور سیاحوں سے فنکاروں اور ہنر کی حوصلہ افزائی کے لئے نمائش میں آنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں دکھائے گئے فن پارے بالکل جدید اور خوبصورت ہیں جہاں ہر فنکار نے اظہار خیال کرنے کا ایک انوکھا انداز پیش کیا ہے۔

نمائش کے پہلے دن میں زبردست ٹرن آﺅٹ دیکھا گیا اور فنکاروں نے سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ اور محکمہ سیاحت کے حکام کا اعتماد بڑھانے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقعہ پرناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو، ڈائریکٹر ایس کے آئی سی سی جاوید بخشی، سب ڈویژنل مجسٹریٹ سری نگر ہریندر سنگھ، محکمہ سیاحت اور سری سمارٹ سٹی لمٹیڈ کے دیگراعلیٰ اَفسران کے علاوہ ہنر مند اور لوگ موجود تھے۔

اس سے قبل ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے فنکاروں میں مومنٹوز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ نمائش سب کے لئے 16 اور 17 فروری 2021ء کو کھلا رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.