سرینگر: کشمیر میں ٹھٹھرتی سردی کے بیچ سیاحوں کو وادی کی جانب راغب کرنے کے لئے سرکار کی جانب سے سرگرمیاں کی جا رہی ہیں۔ محکمہ سیاحت نے ہاؤس بوٹس کی شان کو زندہ رکھنے کے لیے ہاؤس بوٹ فیسٹیول منعقد کیا جس دوران موسیقی اور ثقافتی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ فیسٹیول کے دوران ہاؤس بوٹس اور شکارہ کو سجایا گیا تھا اور کشمیر کی سیاحت و ثقافت پر فوٹو ایکزبشن بھی کیا گیا۔ House Boat Festival in Dal lake to Promise Winter Tourism
محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر حسیب پیر نے اس موقع پر میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ’’سرما میں سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے محکمہ نے کئی سرگرمیاں اور پروگرام انعقاد کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔‘‘ ادھر، سیاحت سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ سرما میں شدید سردی کے سبب وادی میں سیاحوں کی آمد کم ہوتی ہے لیکن یہ اچھی کوشش ہے کہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے محکمہ سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بانڈی پورہ میں آرمی کے زیر اہتمام جشن کشمیر فیسٹول کا انعقاد