ETV Bharat / state

Cleanliness Drive on Int Tourism Day: عالمی یوم سیاحت، سرینگر میں صفائی مہم - شنکر آچاریہ مندر صفائی مہم

ٹورزم ڈیپارٹمنٹ نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر ہفتہ بھر جاری رہنے والی صفائی مہم کا آغاز سرینگر کے معروف شنکر آچاریہ مندر اور درگاہ حضرتبل سے کیا۔

عالمی یوم سیاحت، سرینگر میں صفائی مہم
عالمی یوم سیاحت، سرینگر میں صفائی مہم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 2:57 PM IST

عالمی یوم سیاحت، سرینگر میں صفائی مہم

سرینگر (جموں کشمیر) : عالمی یوم سیاحت کے موقع پر جموں کشمیر کے دارلحکومت سرینگر میں محکمہ سیاحت نے صفائی مہم شروع کی ہے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ محکمہ سیاحت کے ملازمین اور سرینگر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے مشترکہ طور یہ مہم شرینگر کے معروف شنکر آچاریہ مندر سے شروع کی۔ اس مہم کی شروعات بدھ کی صبح ہوئی اور ایک ہفتے تک یہ کشمیر کے دیگر مقامات پر بھی جاری رہے گی۔

محکمہ سیاحت کے ناظم، راجہ یعقوب فاروق، نے بتایا کہ عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اس مہم کا آغاز کیا گیا تاکہ کشمیر آنے والے سیاحوں کو سیاحتی مقامات کو پاک و صاف رکھنے کا پیغام دیا جائے جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آج محکمہ نے سرینگر کے شنکر آچاریہ مندر اور حضرت بل علاقوں کا انتخاب کرکے ان مقامات پر صفائی مہم انجام دی ہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’کشمیر کے دیگر مقامات بشمول پہلگام، سونہ مرگ، گلمرگ، دودھ پتھری میں بھی صفائی مہم کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ ان مقامات کو گندگی و غلاظت سے صاف رکھا جا سکے۔‘‘ غور طلب ہے کہ وادی کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے مطابق اس برس ایک کروڑ سے زائد سیاحوں نے سیر و تفریح کی جس سے یہاں کے سیاحتی مقامات پر گندگی و غلاظت کے ڈھیر دیکھے جا رہے ہیں۔ سماجی کارکنان نے ان مقامات پر صفائی کا فقدان ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: Kokernag MC Cleanliness Drive: ریلی کے ذریعے ماحول کو صاف رکھنے کا پیغام

ان مقامات پر گندگی و غلاظت نزدیکی گھڑوں میں دفن کی جا رہی ہے کیونکہ محکمہ سیاحت نے سائنسی بنیادوں کے مطابق ایک بھی ڈمپنگ سائٹ تعمیر نہیں کی ہے۔ محکمہ سیاحت کے ناظم نے بتایا کہ یہ صفائی مہم کشمیر کے گریٹ لیکس پر بھی کرنی تھی لیکن تازہ برفباری سے وہاں جانا ممکن نہیں ہو پایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.