سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے پریس کالونی میں آج ٹیپر مالکان اور ڈرائیورز جمع ہوئے اور اپنے مطالبات کے لیے حکومت و انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔اس احتجاج میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور حکومت و انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور مظاہرین رائلٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔
اس موقع پر احتجاج میں شامل ایک شخص نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہم متعلقہ محکمے سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں رایلٹی دیں تاکہ ہم اپنے اپنے اہل وعیال کی ضرورتوں کو پورا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مٹی، باجری کے لئے رایلٹی دی گئی ہے اسی طرح ریت کے لئے بھی دی جانی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپر ڈرائیوروں کی ایک بڑھی تعداد پیر کو سرینگر کی پریس کالونی میں جمع ہوئی جس دوران مذکورہ ڈرائیوروں نے انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی ۔
یہ بھی پڑھیں : Protest Against Property Tax پی ڈی پی کا سرینگر میں پراپرٹی ٹیکس کے خلاف احتجاج
اس موقع پر ایک اور احتجاجی نے کہا کہ ہم چار برسوں سے پریشان ہیں۔ ہماری گاڑیاں بینک کے قرضے پر ہیں ہم وہ قرضہ کیسے ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مختلف قسموں کے ٹیکس ادا کرنے پڑتے ہیں ہماری گاڑیاں کھڑی ہیں تو ہم کیا کریں گے جبکہ ہمیں دن بہ دن بینکوں کا قرضہ سود کے ساتھ ادا کرنا پڑتا ہے۔ جس سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Tunnel For Tangdhar ٹنگڈار کے لوگوں کا پریس کالونی میں احتجاج