ETV Bharat / state

Independence Day Celebration یوم آزادی کے پیش نظر سرینگر میں سیکورٹی کے کڑے بندوبست - سرینگر میں سکیورٹی کی سخت بندوبست

76 ویں یوم آزادی کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے وادی بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ وہیں کسی بھی امکانی گڑ بڑ سے نمٹنے کے لیے فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

tight-security-arrangements-in-srinagar-ahead-of-independence-day-celebration
یوم آزادی کے پیش نظر سرینگر میں سیکورٹی کے کڑے بندوبست
author img

By

Published : Aug 11, 2023, 5:48 PM IST

Updated : Aug 11, 2023, 7:21 PM IST

یوم آزادی کے پیش نظر سرینگر میں سیکورٹی کے کڑے بندوبست

سرینگر : یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔لال چوک سمیت شہر کے حساس مقامات پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کا کڑا پہرہ بٹھایا گیا ہے۔ لال چوک میں جگہ جگہ پر گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے وہیں مشکوک افراد کی جامہ تلاشی کے علاوہ شناختی کارڈ بھی چیک کیے جارہے ہیں۔ 76 ویں یوم آزادی کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے جہاں وادی بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں وہیں کسی بھی امکانی گڑ بڑ سے نمٹنے کے لیے فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔اہم اور حساس مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

جموں وکشمیر میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں منعقد ہوگی۔جہاں لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا قومی جھنڈا لہرائے گے اور پریڈ پر سلامی لے گے۔ایسے میں ایس کے اسٹڈیم کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا۔اسٹڈیم کے آس پاس فورسز کو بھاری تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹڈیم جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ اسٹڈیم میں ڈرون سے بھی نظر گزر رکھی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: Independence Day 2023 یوم آزادی کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی بندوبست مزید چوکس

ادھر وادی کے دیگر اضلاع میں بھی یوم آزادی کی تقریبات بہتر طور انجام دینے کے حوالے سے حفاظت کے معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔جگہ پر جگہ پر بندشیں کھڑی کر کے نہ صرف گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے بلکہ راہ گیروں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Last Updated : Aug 11, 2023, 7:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.