ETV Bharat / state

Jashn e Kashmir Festival سرینگر میں تین ہفتوں تک جاری رہے گا "جشن کشمیر" فیسٹول

author img

By

Published : Oct 25, 2022, 7:51 PM IST

Updated : Oct 25, 2022, 8:31 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج تین ہفتوں تک جاری رہنے والے جشن کشمیر کے نام سے کلچرل فیسٹول کا افتتاح کیا۔ فیسٹول میں فن ،ادب اور آرٹ سے وابستہ شخصیات کی کہکشاں کے علاوہ اسکولی بچوں نے بھی شرکت کی۔Jashn-e-Kashmir Festival In Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر: شاہ کلندر فوک تھیٹر اور اکیڈمی آف آرٹ ،کلچرل اینڈ لیگویجز کی جانب "جشن کشمیر" کے نام سے کلچرل فیسٹول کا اہتمام کیا گیا۔Jashn-e-Kashmir Festival In Kashmir

فیسٹول کی افتتاحی تقریب پر جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی جبکہ وقف بورڈ کی چئیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی مہان ذی وقار طور موجود رہیں ۔تقریب میں فن ،ادب اور آرٹ سے وابستہ شخصیات کی کہکشاں کے علاوہ اسکولی بچوں نے بھی شرکت کی ۔فیسٹول کا آغاز کشمیری روف سے کیا گیا جبکہ پہاڑی،گوجری اور پنجابی لوک گیت کے علاوہ روائتی بانڈ پاتھ بھی پیش کیا گیا۔LG inaugurated Cultural Festival in Kashmir

سرینگر میں تین ہفتوں تک جاری رہے گا "جشن کشمیر" فیسٹول
اس موقعے پر ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ فن اور آرٹ سماج کے الگ الگ طبقوں کو جوڑنے کا کام کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے یہاں کے فنکاروں کو کئی مشکلات و مسائل سے جوجنا پڑا ہے۔ ایسے میں یہاں کے فن اور کلچر کی آبیاری اور وابستہ فنکاروں کے بہتر مستقبل کے لیے کام کیا جارہا ہے۔فیسٹول کے انعقاد پر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ ایسے میں کلچرل اکیڈامی کو بھی اب فعال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ نہ فرف یہاں کے فن ،ادب اور آرٹ کو فروغ دیا جائے بلکہ نئی نسل کو بھی بہتر پلیٹ مہیا کیا جائے۔Dr. Darakhshan Andrabi

مزید پڑھیں: Sufi Festival in Tagore Hall ٹیگور ہال میں صوفی تقریب منعقد

اس موقعے پر کئی افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا جنہوں نے فن،ادب اور آرٹ کے میدان میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔منتظمین نے کہا کہ کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے اس فیسٹول میں نئے اور سنئیر فنکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقعے فراہم ہوگا۔وہیں یہ فسٹول صوبائی سطح تک ہی محدد نہیں رہے گا بلکہ ضلع سطح پر بھی کئی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔واضح یہ فیسٹول اگلے ماہ نومبر کی 16 تاریخ تک جارہی رہے گا۔

Last Updated : Oct 25, 2022, 8:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.