ETV Bharat / state

AD PMO Case in Kashmir جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم ہنگامی طور پر گجرات روانہ - زیڈ پلیس سیکورٹی گجرات جلعساز

گجرات سے تعلق رکھنے والے مبینہ طورپر خود کو وزیر اعظم دفتر دہلی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور ظاہر کرنے والے جعلساز کرن بھائی پٹیل کو عدالت نے پندرہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

three-member-team-of-jk-police-investigating-gujarat-residents-impersonation-as-ad-pmo
جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم ہنگامی طور پر گجرات روانہ
author img

By

Published : Mar 17, 2023, 8:54 PM IST

سرینگر: خود کو وزیر اعظم دفتر دہلی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور ظاہر کرنے والے کرن بھائی پٹیل کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم ہنگامی طور گجرات روانہ ہوئی ۔ذرائع نے بتایا کہ کرن بھائی پٹیل کی مزید جانکاری اکھٹا کرنے کی خاطر پولیس ٹیم فوری طورپر گجرات روانہ ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے کرن بھائی پٹیل کی گرفتاری کے بعد حساس اداروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر پولیس نے کیس کی مزید تفتیش کی خاطر مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کی۔

ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم گجرات کے لئے بھی روانہ ہوئی جہاں پر وہ اس جعلساز کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کرکے اعلیٰ آفیسران کو اس کی جانکاری فراہم کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کرن بھائی پٹیل نے جموں وکشمیر کے دورے کے دوران سینئر آفیسران کے ساتھ میٹنگیں کیں ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ مرکزی وزارت داخلہ بھی اس کیس کو دیکھ رہی ہے کہ کیسے جعلساز نے آفیسران کی آنکھوں میں دھول جھونک کر زیڈ پلیس سیکورٹی حاصل کی۔ دریں اثناہ، جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے جعلساز کرن بھائی پٹیل کو جمعے کے روز سرینگر کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Gujarat Conman Sent to Judicial Custody گجراتی ٹھگ عدالت میں پیش، جوڈیشل تحویل منظور

معلوم ہوا ہے کہ جج موصوف نے کیس کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو 15روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔بتادیں کہ گرفتار شدہ کے وکیل نے جمعے کی صبح میڈیا کو بتایا کہ 'جہاں تک ملزم اور اس کے اہلخانہ کا تعلق ہے تو میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ 'ملزم کرن بھائی پٹیل کا تعلق گجرات سے ہے پولیس کا الزام ہے کہ وہ اپنے آپ کو حکومت کا ایک اعلیٰ عہدیدار ظاہر کرتا تھا'۔موصوف وکیل نے کہا کہ میری ملزم اور اس کے اہلخانہ کے ساتھ بات ہوئی۔بات چیت کے دوران انہوں نے مجھے کہا کہ یہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں'۔ان کا کہنا تھا: 'اہلخانہ نے یہ بھی کہا کہ یہ گجرات میں ایک سیاسی رسہ کشی کے اثرات ہیں؛ ۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.