ETV Bharat / state

Eid Ul Adha 2023 کشمیر میں عید الضحیٰ کی صبح کا آغاز بارش سے ہونے کا امکان - عید الاضحی 2023

جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں کل یعنی 29 جون بروز جمعرات عید الاضحی منائی جائے گی۔ Eid Ul Adha 2023

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 28, 2023, 1:33 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں عید الضحیٰ کی صبح کا آغاز بارشوں سے ہونے کا امکان ہے جبکہ شام کو بھی بارشیں متوقع ہیں۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بعد از دوپہر یا شام گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 29 اور 30 جون کو موسم جزوی طور ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران صبح اور شام کے وقت بارشیں متوقع ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وادی میں 5 جولائی تک موسم کی یہی صورتحال جاری رہ سکتی ہے۔

ادھر دگرگوں موسمی صورتحال کے بیچ وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 17.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت19.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: قربانی کے دن قربانی کرنے سے زیادہ پسندیدہ عمل کوئی نہیں

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت13.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت17.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت17.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.