سرینگر:یوم اساتذہ پر لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے استاد کو عظیم انقلابی قرار دیتے ہوئے کیا کہ اہک استاد ہی بچوں کے ذہن میں نئی سوچ پیدا کرتا ہے جبکہ ایک استاد ہی تمام رکاٹوں کو توڑ کر بچوں کو ایک نئی شکل دیتا یے۔منگل کو ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ تقریب پر انہوں نے استاد کے الگ کردار پر روشنی ڈالی جو کہ ایک استاد اپنی پوری زندگی میں بیک وقت ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ استاد چھپی ہوئی صلاحیت کو نکھار کر طالب علموں کی نئی شکل میں دریافت کرتا ہے
ایل جی منوج سنہا نے مزید کہا کہ ایک استاد کلاس روم کے اندر بچوں کے تخلیقی صلاحیتوں کو بھی نکھارتا ہے جبکہ اسے اتنا حوصلہ ہونا چاہیے، کہ وہ دقیانوسی تصورات کو توڑ سکے اور طالب علموں کے ذہنوں کو ان کے اپنے تخلیقی،اختراعی خیالات اور تنقیدی سوچ پروان چڑھائے۔
مزید پڑھیں:
- یوم اساتذہ پر ایل جی نے ٹیچرز کو ایوارڈ سے نوازا
- گیارہ اساتذہ یوٹی اور ایک قومی سطح کے ایوارڈ کیلئے منتخب
- محنت اگر عادت بن جائے، کامیابی ضرور اس کا مقدر بن جاتی ہے، استاد ریاض احمد شیخ
تقریب پر ایل جی اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی انفرادیت کو فروغ دیں اور تدریسی عمل کو مزید متعامل بنائیں۔تعلیم کا مقصد مسابقتی ذہن پیدا کرنا نہیں ہے، بلکہ تخلیقی ذہن بنانا ہے۔ایسے میں ہمیں مسابقت اور تخلیقی صلاحیتوں کے درمیان ٹھیک توازن برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امتحان کی بنیاد مقابلے پر نہیں ہونی چائیے بلکہ اس کی بنیاد تجربے اور سائنسی مزاج پر ہونی چاہیے۔