ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی انتخابی جلسہ کرنے کے لیے آزاد ہیں : ریاستی انتخابی کمشنر - کے کے شرما نے سرینگر میں پریس کانفرنس

جموں و کشمیر کے ریاستی انتخابی کمشنر نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے لیے اپنی امیدواروں کے حق میں مہم چلانے کے لیے محبوبہ مفتی کو آزادی ہے، لیکن محبوبہ مفتی چونکہ سابق وزیراعلیٰ رہ چکی ہیں اس لیے انکی حفاظت کے لیے پرٹوکول کے تحت ہی کام کرنا ہوتا ہے۔

state election commissioner says no restrictions on mehbooba mufti for election campaign
محبوبہ مفتی کے انتخابی تشہیر پر پابندی نہیں: ریاستی انتخابی کمشنر
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 8:01 PM IST

جموں و کشمیر کے ریاستی انتخابی کمشنر کے کے شرما نے سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر امیدوار کو معقول سیکیورٹی کے تحت اپنی انتخابی مہم چلانے کا انتظام رکھا گیا ہے، چونکہ محبوبہ مفتی سابق وزیراعلیٰ رہی ہیں جس کی وجہ سے انکی سیکیورٹی کا معقول خیال رکھنا لازمی ہے۔

محبوبہ مفتی کے انتخابی تشہیر پر پابندی نہیں: ریاستی انتخابی کمشنر

کے کے شرما کے نے کہا کہ کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کے مطابق جمعہ کو وہ تعزیت کے لیے جارہی تھیں تاہم پولیس نے انکی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے جانے کی اجازت نہیں دی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محبوبہ مفتی اپنے امیدواروں کی مہم چلانے کے لیے مکمل طور سے آزاد ہیں اور ان کے سیکیورٹی کے بھی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ محبوبہ مفتی اور پیوپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کے امیدواروں اور لیڈران نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کو ڈی ڈی سی انتخاباتی مہم چلانے سے روکا جارہا ہے اور انتظامیہ نے ان کو ہوٹلوں و سرکاری عمارتوں میں قید کیا ہوا ہے، جس سے انکی مہم متاثر ہو رہی ہے۔ تاہم الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ انتظامات سیکورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں تاکہ امیدوار محفوظ رہیں۔

جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ڈی ڈی سی انتخابات منعقد کیے جارہے ہیں جس کا دوسرا مرحلہ یکم دسمبر کو ہونے والا ہے اور نتائج کا اعلان 22 دسمبر کو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

محبوبہ مفتی کا مرکزی حکومت پر سنگین الزام

ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کی پولنگ کی پوری تفصیلات

ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے میں 321 امیدوار 43 سیٹوں پر مد مقابل

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.