کشمیر ہاؤس بوٹ ایسوسی ایشن Kashmir Houseboat Association کے ترجمان یعقوب دونو نے کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈل جھیل میں ایک ہاؤس بوٹ میں اچانک آگ لگ گئی، جس نے ایک اور ہاؤس بوٹ کو اپنی زد میں Houseboats Gutted in Dal Lake لے لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں، سی آر پی ایف اور پولس اہلکاروں کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ تاہم آتشزدگی میں بشیر احمد بڈیاری اور منیر احمد کے دو ہاؤس بوٹ خاکستر ہو گئے۔
آتشزدگی میں اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے سبب لاکھوں کی املاک خاکستر ہو گئیں۔
- مزید پڑھیں: سرینگر: ڈلگیٹ میں آتشزدگی
سرینگر پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔