ETV Bharat / state

سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات - SUB ZWRO TEMPRATURE IN SRINAGAR

محکمہ موسمیات نے اگلے چھہ روز کے دوران کشمیر ڈویژن میں خشک موسم کی پیشن گوئی کی ہے اور یہ بھی آگاہ کیا ہے کہ 14 نومبر کے آس پاس مغربی ہواؤں کے متحرک ہونے سے موسم میں تبدیلی آسکتی ہے۔

سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات
سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 10:34 AM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی درا الحکومت سری نگر میں رات کا درجہ حرارت رواں سیزن میں پہلی بار نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔ سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔

جنوبی کشمیر میں پہلگام، وادی کشمیر کا ایک سرد ترین مقام تھا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

وادی کے دوسرے حصوں میں رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔ کپواڑہ میں درجہ حرارت منفی 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور قاضی گنڈ میں منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گلمرگ میں گذشتہ رات درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لداخ یونین ٹریٹری کا علاقہ دراس سرد ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت منفی 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے اگلے چھ روز کے دوران کشمیر ڈویژن میں خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے اور 14 نومبر کے آس پاس مغربی ہواؤں کے متحرک ہونے سے موسم میں تبدیلی آسکتی ہے جبکہ بارش اور برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.