ETV Bharat / state

Srinagar Lalchowk Now Smart سرینگر کا لال چوک اب اسمارٹ بن گیا - Lalchowk redeveloped in Kashmir

سرینگر کا لال چوک اب اسمارٹ بن گیا ہے۔ سرینگر کے لال چوک میں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ سے کام شروع تھا جس سے یہاں کے کاروباری منفی طور پر متاثر ہوئے تھے۔ تاہم اب یہاں اب عوام کی بھیڑ نظر آرہی ہے، جو سیلفیاں لینے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

سرینگر کا لال چوک اب اسمارٹ بن گیا
سرینگر کا لال چوک اب اسمارٹ بن گیا
author img

By

Published : Aug 15, 2023, 12:53 PM IST

سرینگر کا لال چوک اب اسمارٹ بن گیا

سرینگر: جموں وکشمیر انتظامیہ نے ایک برس کے بعد دارالحکومت سرینگر کے تجارتی مرکزی لال چوک کی تجدید نو مکمل کر لی۔ لال چوک کی تجدید نو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کی گئی ہے جس میں ڈیجیٹل اسکرین کے علاوہ عوام کے لیے بیٹھنے کی جگہ رکھی گئی ہے۔ جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے اس کی تائید کی اور ترقی کے منصوبوں کے ساتھ اس کو منسلک کیا۔ لال چوک میں گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے کام چالو تھا جس سے یہاں کے کاروباری منفی طور متاثر ہوئے تھے۔ تاہم وہ آج مسرت کا اظہار کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کررہے ہیں کہ اسمارٹ لال چوک سے ان کی تجارت میں چار چاند لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لال چوک کو سیاحوں کے لیے جاذب نظر بنایا گیا ہے۔ اس نئے لال چوک میں اسمارٹ اسکرین تعینات کیا گیا ہے جس سے بچوں کے لیے کارٹون ڈرامے دکھائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بجلی و ون لائنز کے ترسیلی نظام کو زمین دوز کیا گیا ہے تاکہ یہ ناظرین کے لیے پر کشش بنے۔ اسمارٹ سٹی کے تحت لال چوک میں پیدل چلنے والوں کے لیے فٹ پاتھ تعمیر کیا گیا ہے جب کہ ٹریفک کے لیے بھی سڑک کا ایک حصہ تجدید نو کیا گیا ہے۔

لال چوک میں قائم معروف گھنٹہ گھر کی بھی از سر نو تعمیر کی گئی ہے اور اس میں مصنوعی لائٹنگ کا نظام بھی قائم کیا گیا ہے۔ جس سے رات کے وقت یہ روشن کیا جارہا ہے اور لوگ یہاں سیلفی تصویریں لیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سرینگر کے تجارتی علاقوں جن میں پولو ویو، لال چوک، بٹہ مالو اور شہر خاص کی تجدید اور رنگ وروغن کر رہا ہے تاکہ شہر کو خوبصورت بنایا جائے اور اس کے باشندوں کے لیے بنیادی سہولیات دستیاب ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.