سرینگر: کشمیر میں بین الاقوامی سطح کی جی ٹوئنٹی سمٹ مئی کے آخری ہفتے میں منعقد کی جارہی ہے جس کے لئے تیاریاں کی جارہی ہے۔سرینگر میں ڈل جھیل کے کنارے ایس کے آئی سی سی میں اس سمٹ کی میزبانی کی جارہی ہے۔ ایس کے آئی سی سی کو رنگ و روغن کیا جارہا ہے۔سیکورٹی کے پیش نظر ایس کے آئی سی سی کو عام لوگوں کے لئے بند کیا گیا ہے اور متعلقہ افسران کے بغیر اس کے اندر کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔متعلقہ افسران ہر روز اس سینٹر میں تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جی ٹوئنٹی سے کشمیر کو دنیا میں شہرت ملے گی، خاص کر سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔ محکمہ سیاحت کے سکریٹری سید عابد رشید شاہ نے بتایا کہ جی ٹوئنٹی ممالک کے ٹورزم ورکنگ گروپ کشمیر آرہے ہیں جو عالمی سطح پر شعبہ سیاحت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔سید عابد رشید شاہ نے کہا کشمیر کی سیاحت کی شانہ رفتہ مزید بحال ہوگی جب جی ٹوئنٹی کا یہ اجلاس کامیابی سے اختتام ہوگا۔
تاہم شعبہ سیاحت سے جڑے افراد کا یہ خدشہ ہے کہ کہیں سکیورٹی کے پیش نظر جی ٹوئنٹی کے دوران بلواڈ کو بند نہ کیا جائے گا جس سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔شعبہ سیاحت سے جڑے منظور احمد پختون نے بتایا کہ سرینگر میں جب بھی بڑے تقاریب منعقد کئے جاتے ہیں تو بلواڈ روڈ کو بند کیا جاتا ہے، چونکہ یہ بین الاقوامی سطح کا اجلاس ہے تو ان کو خدشہ ہے کہ ڈلگیٹ کا علاقہ ہی جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران بند کیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو شعبہ سیاحت سے جڑے افراد کو اس بات کی جانکاری دینی چاہیے تاکہ وہ اپنی کلائنٹس کو ان ایام میں کشمیر آنے کے متعلق اطلاع دیتے۔
مزید پڑھیں: Y20 Consultation Meet Kashmir کشمیر یونیورسٹی میں وائی 20 اجلاس منعقد
غور طلب ہے کہ سرینگر میں 22 تا 24 مئی سے بین الاقوامی ممالک کی جی ٹوئنٹی اجلاس منعقد ہورہا ہے جو بلواڈ روڈ پر واقع ایس کے آئی سی سی میں منعقد کیا جارہا ہے۔اس سمٹ میں جی ٹوئنٹی ممالک کے مندوبین حصہ لے رہے ہیں جہاں وہ عالمی سطح پر موسمی تبدیلی، انسداد دہشت گردی، معاشی سست روی سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل اور دیگر ضروری اقدامات کرنے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ جی ٹوئنٹی میں دنیا کے بیس بڑے ممالک بشمول ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، جرمنی، فرانس، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ ہے۔ان ممالک کے ممبران وادی میں سمٹ میں حصہ لینے والے ہیں۔