ETV Bharat / state

Independence Day: کشمیرمیں 15اگست کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات - مولانا آزاد اسٹیڈیم

15 اگست کو یوم آزادی کی تقاریب کے پیش نظر جموں و کشمیر باالخصوص شہر سرینگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

کشمیر: 15اگست کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 4:38 PM IST

Updated : Aug 15, 2021, 1:30 AM IST

یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر جموں وکشمیر پولیس نے فورسز کے اشتراک سے پوری وادی کشمیر بالخصوص سرینگر شہر اور دیگر قصبہ جات کے ساتھ ساتھ اہم شاہراوں پر سیکورٹی کے سخت بندوبست کئے ہیں۔

کشمیر: 15اگست کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

شہر سرینگر کے تمام تنصیبات کے ساتھ ساتھ ضلع اور تحصیل صدر مقامات پر بھی اعلی انٹلی جنس گریڈ کو متحرک کر دیا گیا ہے جبکہ مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر قریبی نظر گزر رکھی جا رہی ہے۔

شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم - جہاں پر یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہونے والی ہے - کو تین دائرے والے حفاظتی بندوبست میں رکھا گیا ہے۔ اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں بھی پولیس اور فورسز کی بھاری تعیناتی کو عمل میں لایا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کمیروں کے علاوہ ڈرون کے ذریعے سے بھی نقل وحرکت پر کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے۔

یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم، سرینگر میں اتوار کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ترنگا لہرائیں گے جبکہ پولیس، سی آر پی ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، آئی ٹی بی پی، این سی سی کیڈٹوں اور اسکول بچوں اور بچیوں کی مارچ پاسٹ پر سلامی لیں گے۔

مزید پڑھیں: یوم آزادی پر 50 کورونا وارئیرس کو توصیفی اسناد سے نوازا جائے گا

ادھر جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر قومی جھنڈا لہرائیں گے اور مارچ پاسٹ پر بھی سلامی لیں گے۔

خیال رہے کہ یوم آزادی کی تقریب پر جموں وکشمیر پولیس کو 256گیلنٹری ایوارڈ دئیے جا رہے ہیں۔ جبکہ ایک پرزیڈنٹس پولیس میڈل بھی دیا جائے گا۔

ملک کے دیگر مقامات کی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں بھی یوم آزادی کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلع میں داخلی اور خارجی راستوں پر سخت نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ یہاں گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Aug 15, 2021, 1:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.