ETV Bharat / state

President Visit: صدر جمہوریہ کے لداخ دورے سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات - صدر جموریہ کو اس تقریب میں شرکت کرنی تھی

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب صدر جموریہ لداخ کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس سے قبل سنہ 2017 میں وہ لداخ کے دورے پر آئے تھے اور وہ تعینات فوجی اہلکاروں سے ملاقات کی تھی۔

security beefed up
سکیورٹی کے سخت انتظامات
author img

By

Published : Jul 24, 2021, 4:15 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند آئندہ روز مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور مرکزی زیر انتظام لداخ کے تین روزہ دورے پر آ رہے ہیں۔ جس کے پیش نظر سرینگر شہر میں حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

یہاں عوام کو مطلع کرنے کے حوالے سے ٹریفک پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رام منشی باغ کراسنگ، بڈیاری کراسنگ ڈلگیٹ اور نشاط فورشور کراسنگ پر ٹریفک کو موڈ دیا جائے گا۔ وہیں آج گپكار سڑک پر کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی آگے نہیں جانے دیا جا رہا ہے۔

سکیورٹی کے سخت انتظامات

واضح رہے کہ صدر رام ناتھ کووند اتوار کے روز سرینگر پہنچیں گے جس کے بعد وہ ڈل جھیل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کانووکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں کشمیر یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد پیر کے روز کارگل وجے دیوس کی 22 سالگیرہ کی تقریب میں حصہ لینے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ممکنہ تیسری لہر کی شدت سے بچاؤ کی خاطر احتیاط ہی واحد راستہ

قابل ذکر ہے کہ سنہ 2019 میں بھی صدر جموریہ کو اس تقریب میں شرکت کرنی تھی تاہم سرینگر ہوائی اڈے پر موسمی صورتِحال خراب ہونے کی وجہ سے وہ تقریب میں حص نہیں لے پائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.