ETV Bharat / state

'سیاسی جمود ختم کرنے کے لئے ریاستی درجہ بحال کرنا ناگزیر' - jammu and kashmir

حکیم یاسین نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ جموں وکشمیر کی تمام سیاسی پارٹیاں ریاستی درجے کو بحال کرنے، زمین پر مالکانہ حقوق قائم رکھنے اور سرکاری نوکریوں کے تحفظ کے بارے میں یکساں سوچ اور رائے رکھتی ہیں۔

'سیاسی جمود ختم کرنے کے لئے ریاستی درجہ بحال کرنا ناگزیر'

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 2:13 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیرمین حکیم یاسین نے کہا کہ ریاستی تشخص، جموں و کشمیر کے لوگوں کا اپنا حق ہے جس کو بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اپنے ایک بیان میں حکیم یاسین نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدے پر کار بند رہتے ہوئے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کریں۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے اپیل کی کہ وہ پارلیمنٹ میں کئے گئے اپنے وعدے کے مطابق ریاستی درجے کو فوری طور بحال کریں تاکہ یہاں کے لوگوں کے کھوئے ہوئے اعتماد کو بحال کیا جا سکیں۔

پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیرمین نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جموں وکشمیر کی تمام سیاسی پارٹیاں ریاستی درجے کو بحال کرنے، زمین پر مالکانہ حقوق قائم رکھنے اور سرکاری نوکریوں کے تحفظ کے بارے میں یکساں سوچ اور رائے رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'جب تک رہنما آزاد نہیں ہوں گے کوئی سرگرمی نہیں ہوگی'

انہوں نے کہا کہ اب یہ ملک کی سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ موقع کی نزاکت کو محسوس کریں اور بلاتاخیر جموں وکشمیر میں گزشتہ ایک برس سے چھایا ہوا سیاسی جمود ختم کریں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز جموں وکشمیر کی بڑی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنسں کے نائب صدر عمر عبدللہ نے بھی اس بات کا برملا طور اظہار کیا کہ وہ اس وقت تک اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے جب تک جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہ کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.