گجرات: وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا کہ انہوں نے سردار پٹیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیر کے دیرانہ مسئلے کو حل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے پیر کے روز گجرات کے آنند میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہ سردار پٹیل نے بھارت کے دیگر ریاستوں کے انضمام کے مسئلے کو حل کیا، لیکن "ایک شخص" نے مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کرنے نہیں دیا۔PM Modi On Kashmir Issue
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سردار پٹیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ کشمیر کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔سردار صاحب نے تمام شاہی ریاستوں کو بھارت کے ساتھ الحاق پر آمادہ کیا، لیکن ایک شخص نے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے نہیں دیا۔merger of princely states in India
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا میں سردار صاحب کے نقش قدم پر چل رہا ہوں، میرے پاس سردار کی سرزمین کی قدریں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے کشمیر کا مسئلہ حل کیا اور سردار پٹیل کو حقیقی خراج عقیدت پیش کیا۔
بتادیں کہ مرکزی حکومت نے 5 آگست 2019 کو جموں و کشمیر کی نیم خودمختاری دفعہ 370 اور 35 اے کو ختم کر دیا۔وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمان میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بِل کو پارلیمان میں پیش کیا تھا جسے ممبران کی اکثریت نے منظوری دی تھی۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر ریاست کو دو یونین ٹریٹریز، جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:PM Modi Compliments JK People پی ایم مودی کا ٹویٹ، کشمیری لوگوں کی تعریف کی
قابل ذکر ہے کہ پانچ اگست سے ایک روز قبل وادی کے تمام سرکردہ سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو جیل بھیج دیا گیا یا نظر بند کیا گیا جبکہ کشمیر میں کئی ماہ تک کرفیو نافذ رہا۔ کشمیر میں سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد میں تعیناتی رہی اور انٹرنیٹ سمیت فون سروس کو کئی ماہ تک معطل کر دیا گیا تھا۔