ETV Bharat / state

Muttahida Majlis-e-Ulema: متحدہ مجلس علماء کی سرینگر میں پریس کانفرنس - مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی

متحدہ مجلس علماء جموں و کشمیر کی جانب سے سرینگر میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں کہا گیا کہ "اسلام امن کا مذہب ہے اور کسی کو بھی ممنوعہ کاموں میں ملوث ہو کر فسادات فرپا کرنے کی اجازت نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے علماء سے کہا کہ وہ ایسے بیانات دینے سے گریز کریں جس سے دوسرے فرقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہوں۔

متحدہ مجلس علماء جموں و کشمیر کی سرینگر میں  پریس کانفرنس

author img

By

Published : Jul 29, 2022, 10:39 AM IST

سرینگر: مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرینگر میں گزشتہ روز متحدہ مجلس علماء جموں و کشمیر کی طرف سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس سے قبل مجلس علماء کے سرکردہ و بانی اراکین کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ممتاز عالم دین، مجلس کے بانی و صدر مولانا رحمت اللہ میر قاسمی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے اندر ایک خاص منصوبے کے تحت صدیوں پرانی مسلکی ہم اہنگی کو بعض تنگ نظر عناصر کی جانب سے زک پہچانے کی سازش کی جارہی ہے جس کی مذمت کی جانی چاہئے۔ Muttahida Majlis-E-Ulama

اپنے خطاب میں مولانا رحمت اللہ میر قاسمی نے تمام مکاتب فکر کے زمہ دار علماء، مبلغین، واعظین، خطباء اور ائمہ حضرات سے درمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ بے شک اپنے اپنے مسلک اور مشرب پر سختی سے قائم رہیں تاہم عوامی جلسوں، مساجد کے منبر و محراب اور دینی مجالس میں دین اسلام کی عظیم و بنیادی تعلیمات کو ملحوظ رکھا جائے اور ملت کو درپیش گونا گوں نوعیت کے سنگین سماجی معاشرے اور اخلاقی مسائل پر اظہار خیال کے ساتھ ساتھ ہمہ جہت اصلاح معاشرے کے حوالے سے اپنا مثبت کردار اداد کرے۔

ایم ایم یو کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ "اسلام میں بہت سے فرقے ہیں اور ہر ایک کو اجازت ہے کہ وہ جس طریقے سے چاہے تعلیمات پر عمل کرے۔ لیکن، کسی کو بھی اسلام میں دراڑ پیدا کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،" ایم ایم یو نے کہا کہ ماضی میں کئی میٹنگیں ہو چکی ہیں جبکہ آج ایک تازہ میٹنگ بھی ہوئی جس میں کچھ ایسے واقعات پر بات کی گئی جو مختلف فرقوں کے درمیان امن کو متاثر کرتے ہیں۔

ایم ایم یو نے کہا، "اسلام امن کا مذہب ہے اور کسی کو بھی ممنوعہ کاموں میں ملوث ہو کر فسادات پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔" انہوں نے کہا کہ مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے تمام مذہبی علماء سے کہا جائے گا کہ وہ ایسے بیانات دینے سے گریز کریں جس سے دوسرے فرقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں۔ "علماء امن کو یقینی بنانے کے لیے متحد ہیں۔ کسی کو بھی حد سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اِملگام نے ایل جی انتظامیہ سے کشمیر کے چیف عالم میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں نظربندی ختم کرنے کی پرجوش اپیل کی، جو 5 اگست 2019 سے مسلسل گھر میں نظر بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Muttahida Majlis E Ulama: متحدہ مجلس علماء جموں و کشمیر کی پریس کانفرنس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.