ETV Bharat / state

Re Exam of JKSI Posts ایس آئی کا دوبارہ امتحان اکتوبر میں منعقد ہوگا، منوج سنہا - سب انسپکٹر امتحانات بے ضابطگیاں

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سب انسپکٹر کے عہدوں کا دوبارہ امتحان رواں برس کے اکتوبر میں منعقد کیا جائے گا۔ ایل جی نے 8 جون کو پولیس سب انسپکٹر بھرتی عمل میں بے ضابطگیوں کے بعد امتحان کو منسوخ کر دیا تھا۔ Manoj Sinha On Re Exam of JKSI Posts

re-exam-of-jksi-posts-in-october-says-lg-manoj-sinha
ایس آئی کا دوبارہ امتحان اکتوبر میں منعقد ہوگا، منوج سنہا
author img

By

Published : Aug 19, 2022, 11:01 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ انتظامیہ جموں و کشمیر کے سب انسپکٹر کے عہدوں کا دوبارہ امتحان رواں برس کے اکتوبر میں منعقد کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ منوج سنہا نے کہا کہ کامیاب امیدواروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ دوبارہ اس امتحان کو کوالیفائی کریں گے۔Manoj Sinha On Re Exam of JKSI Posts

منوج سنہا نے کہا کہ امتحان کے نتائج میں دھاندلیوں کے بعد اس امتحان کو منسوخ کر دیا گیا اور اس کیس کو سی بی آئی کو سونپ دیا گیا۔ تحقیقات کے بعد کچھ حقائق سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے اس امتحان کو منسوخ کرنا پڑا۔

بتادیں کہ سی بی آئی نے اس کیس کے سلسلے میں گزشتہ ماہ جموں و کشمیر میں دو درجن سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے تھے۔CBI to probe JKSI Recruitments

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 8 جون کو پولیس سب انسپکٹر بھرتی عمل میں بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد بھرتی کے پورے عمل کو منسوخ کر دیا اور اس معاملے کو سنٹرل بیریو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو مکمل تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔JK Sub Inspector Recruitments Cancelled

احتجاج اور تنقید کے بعد ایل جی انتظامیہ نے چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا کی سربراہی میں جانچ کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس کمیٹی نے نتائج میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بے ضابطگیوں میں ایس ایس بی کے چند ممبران کے ملوث ہونے کا عندیہ ملا ہے اور سی بی آئی جانچ کے بعد اس کا مکمل پردہ فاش ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ سروس سلیکشن بورڈ نے پولیس سب انسپکٹرز کی اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا ہے اور 7200 امیدواروں کو فزیکل ٹسٹ کے لئے کامیاب قرار دیا ہے لیکن بعد میں بہت سے امیدواروں اور سماجی کارکنان نے نتائج پر سوال اٹھائے ہیں اور اس کی سی بی آئی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ امیدواروں اور کارکنان کا الزام ہے کہ ان نتائج میں دھاندلی ہوئی ہے اور امتحانات کے پرچے لیک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.