ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update: کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری اور کچھ مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری

وادی میں 23 فروری کو بھی ہلکی درجے سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارشیں متوقع ہیں۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔Weather In Kashmir

Kashmir Weather Update
کشمیر: بالائی علاقوں میں برف باری، میدانوں علاقوں میں بارشیں
author img

By

Published : Feb 22, 2022, 1:34 PM IST

وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال جوں کے توں رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 23 فروری کو بھی ہلکی درجے سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارشیں متوقع ہیںWeather Forecast In Kashmir

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد موسم میں بہتری واقع ہوسکتی ہے۔ ادھر برف وباراں کے بیچ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سرینگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے،وہی سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Weather in Kashmir

وادی کشمیر کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ جہاں دوران شب ہی 8 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی تھی، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Weather forecast In Kashmir

یہ بھی پڑھیں : Weather in Kashmir: کشمیر میں 22 اور 23 فروری کو برفباری و بارش کا الرٹ

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

دریں اثنا وادی میں منگل کے روز صبح سے ہی بالائی علاقوں میں رک رک رک ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.