سرینگر: وادیٔ کشمیر کے بیشتر مقامات پر دوران شب ہلکی بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران موسم میں بتدریج بہتری واقع ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں رواں مہینے کے اختتام تک بھاری بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم 28 اپریل کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ weather in kashmir
ادھر وادی میں ہلکی بارشوں کے باوجود شبانہ درجۂ حرارت معمول سے زیادہ درج ہوا ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر جہاں دوران شب بوندا باندی ہوئی، میں کم سے کم درجۂ حرارت 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں دوران شب1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جب کہ کم سے کم درجۂ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں دوران شب1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جب کہ کم سے کم درجۂ حرارت 10.9 ڈگری سینٹی گرئڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
وادی میں پیر کو صبح سے ہی موسم خشک مگر ابر آلود رہا اور بادلوں اور آفتاب کے درمیان دن بھر سنگھرش جاری رہا۔ قابل ذکر ہے کہ ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی 80 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر 21.3 بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کےمطابق 117.6 ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔ اسی طرح سرمائی دارالحکومت جموں میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کے مطابق 68 ملی میٹر درج ہونی چاہئے تھی۔
یہ بھی پڑھیں : Weather in Kashmir: کشمیر میں برف باراں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج