سرینگر: کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آج بروز جمعہ ذاتی دورے پر جموں و کشمیر کے سری نگر پہنچیں گے۔ اس نجی دورے کے دوران وہ سرینگر کی نگین جھیل میں ہاؤس بوٹ میں قیام کریں گے۔ اس دوران سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔ کانگرس ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی کا یہ نجی دورہ ہے، تاہم وہ اس دوران کانگرس کے کچھ وفود سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ اس دورے کے پیش نظر سرینگر کی سکیورٹی کا نظام سخت کر دیا گیا ہے۔
کانگریس ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ راہل گاندھی جمعہ کو لیہہ سے سری نگر پہنچیں گے اور نگین جھیل میں ہاؤس بوٹ میں قیام کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس نجی دورے پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور راہل کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔ اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ وہ یہاں اپنے خاندان کے ساتھ کب تک قیام کریں گے۔ حالیہ دنوں میں راہل گاندھی کا سری نگر کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران سری نگر کا دورہ کیا تھا اور سری نگر میں لال چوک اور کانگریس کے دفتر پر قومی پرچم لہرایا تھا۔
-
हवा के झोकों के जैसे आज़ाद रहना सीखो
— Congress (@INCIndia) August 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
तुम एक दरिया के जैसे लहरों में बहना सीखो
📍 लद्दाख pic.twitter.com/PdTujEJsuz
">हवा के झोकों के जैसे आज़ाद रहना सीखो
— Congress (@INCIndia) August 24, 2023
तुम एक दरिया के जैसे लहरों में बहना सीखो
📍 लद्दाख pic.twitter.com/PdTujEJsuzहवा के झोकों के जैसे आज़ाद रहना सीखो
— Congress (@INCIndia) August 24, 2023
तुम एक दरिया के जैसे लहरों में बहना सीखो
📍 लद्दाख pic.twitter.com/PdTujEJsuz
تاہم آج کا ان کا دورہ سیاسی نہیں بلکہ ذاتی نوعیت کا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے ان کے دورے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل راہل گاندھی لداخ کے دورے پر تھے اور وہ وہیں سے وہ سرینگر کے لیے روانہ ہونے والے ہیں۔ لداخ میں انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کی۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پینگونگ جھیل تک بائیک ریلی نکالی۔
مزید پڑھیں:
- کانگریس چار ریاستوں میں انتخابات جیت رہی ہے،2024 میں کانگریس بی جے پی کو شکست دے گی، راہل گاندھی
- چینی فوجیوں نے لداخ میں بھارت کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے، راہل گاندھی
- مشعال ملک کو عہدہ دینا پاکستان کا اندرونی معاملہ، ہمارا اس سے کیا لینا دینا، عمر عبداللہ
قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی حالیہ دنوں میں سیاست میں کافی سرگرم ہیں۔ وہ اپنی بھارت جوڑو کے یاترا کے بعد سے ہی سیاسی طور پر فعال ہیں۔ اس یاترا کی کامیابی کے بعد انہوں نے امریکہ اور برطانیہ کا سفر بھی کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف وفود اور سیاسی لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے آکسفورڈ میں بھی تقریر کی جس کی بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی نے شدید مخالفت کی۔ راہل گاندھی گذشتہ ایک برس سے ملک کی مختلف ریاستوں کے دورے کر رہے ہیں جس دوران وہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کی شدید مخالفت کر رہے ہیں۔