سرینگر: حزب اختلاف جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار یشونت سنہا ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے 9 جولائی کو جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سنہا نیشنل کانفرنس سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران سے ملاقات کرکے ان کی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے جموں و کشمیر کے دورے پر آ رہے ہیں۔ Presidential Candidate Yashwant Sinha To visit Jammu and Kashmir
قابل ذکر ہے کہ صدر ہند کے عہدے کے لیے حزب اختلاف جماعتوں نے مشترکہ طور یشونت سنہا کا نام تجویز کیا ہے۔ ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے یشونت سنہا مختلف ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ صدر ہند کے عہدے کے لیے سبھی ریاستوں کے اراکین اسمبلی و رکن پارلیمان ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ تاہم اس وقت جموں و کشمیر میں اسمبلی نہ ہونے کے سبب صرف ممبر پارلیمنٹ ہی ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے تین اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو اراکین اسمبلی صدارتی الیکشن میں ووٹ کے اہل ہیں۔ India Presidential Election