مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے بٹہ مالو پولیس اسٹیشن نے موبائل چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاندربل سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے کئی موبائل فون برآمد کئے گئے۔
ایس ڈی پی او شاہ جہاں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 23 اور 24 اپریل کی درمیانی رات کو بیہامہ میں چوری کی ایک واردات ہوئی جس دوران چوروں نے قریب 40 موبائل فونز کے علاوہ چارجرز اور ایس ڈی کارڈ چوری کئے، جس کے بعد گاندربل پولیس اسٹیشن نے بٹہ مالو تھانہ سے رابطہ کیا۔ بٹہ مالو تھانہ نے کارروائی کرتے ہوئے 24 اپریل کو بٹہ مالو بس اڈے پر شک کے نتیجے میں گاندربل سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو حراست میں لیا۔
تفتیش کے دوران مذکورہ افراد نے چوری کا اعتراف کیا اور ان کے قبضے سے تقریباً 40 مختلف کمپنیوں کے موبائل فونز ضبط کئے گئے۔
ملزم ان موبائل فونز کو بٹہ مالو میں فروخت کرنے کے غرض سے آئے تھے۔ تاہم پولیس کی بروقت کارروائی نے ان کی کوشش کو ناکام بنایا اور تینوں افراد کو گاندربل تھانہ کے حوالے کر دیا۔