دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا چندر چوڑ نے آرٹیکل 370 (جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت) کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی فہرست سے اتفاق کیا۔ اس معاملے کا تذکرہ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل بینچ کے سامنے کیا گیا جس کے بعد چیف جسٹس نے کہا کہ ہم جانچ کر کے تاریخ دیں گے۔ قبل ازیں سابق چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت نے کہا تھا کہ درخواستیں یقینی طور پر دسہرہ کی چھٹیوں کے بعد درج کی جائیں گی تاہم درخواستیں فہرست میں درج نہیں ہوئیں۔ Plea in SC Against Abrogation of 370
واضح رہے کہ 2019 میں درخواستوں کو ایک آئینی بینچ کے پاس بھیجا گیا تھا جس میں جسٹس این وی رمنا، سنجے کشن کول، آر سبھاش ریڈی، بی آر گوائی اور سوریہ کانت شامل تھے۔ بینچ کے ممبران میں سے ایک جسٹس سبھاش ریڈی اس سال جنوری میں ریٹائر ہو گئے تھے۔ آرٹیکل 370 سے متعلق مقدمات کی سماعت اگست 2019 میں مرکز کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تقریباً 4 ماہ بعد دسمبر 2019 میں 5 ججز کی بینچ کے سامنے شروع ہوئی۔