ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے واضح کئے گئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں بصورت دیگر خلاف ورزری کے مرتکب افراد کے پر قانون کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا گزشتہ پانچ روز کے دوران ایک ہزار افراد نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے جس پر ان سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔ آٹھ سو افراد پر 2 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔
انہوں نے کہا مجموعی آبادی کا ایک تہائی حصہ خلاف ورزی کے مرتکب پائے جارہے ہیں۔ جبکہ متعدد بار اپیل کرنے کے باوجود بھی لوگ بازاروں میں ماسک یا سماجی فاصلے کا پاس ولحاظ نہیں رکھ رہے ہیں جو نہ صرف حیران کن ہے بلکہ قابل افسوس بھی ہے۔
انہوں نے کیا انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کو اس شرط پر ختم کیا ہے کہ عوام اور دوکاندار بھی رہنما خطوط پر عمل در آمد کریں گے تاکہ کوروناوائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے لیکن ایسا نہیں کیا جارہا ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ ابھی کوروناوائرس کی کوئی بھی دوا یا کوئی ویکسین سامنے نہیں آیی ہے۔ ابھی احتیاطی تدابیر سے کام لے کر اس کی روکتھام ممکن بنائی جاسکتی ہے۔ جس میں سوشل ڈسٹنسنگ، ہاتھ بار بار دھونہ کے علاوہ ماسک کا استعمال کافی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا وائرس کی دوا آنے تک احتیاط سے کام لینا ہی پڑے گا ورنہ اس کے مزید بھیانک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کوروناوائرس کی جنگ جیتنے میں ہر ایک کو اپنا تعاون پیش کرنا ہوگا۔
وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر - jammu and kashmir
ڈاکٹر شاہد اقبال نے کہا گزشتہ پانچ روز کے دوران ایک ہزار افراد نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے جس پر ان سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔ آٹھ سو افراد پر 2 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔