ETV Bharat / state

ایئرٹکٹ بدعنوانی: پولیس کی کارروائی پر لوگوں کا رد عمل - ایئر ٹکٹ بدعنوانی

جموں و کشمیر کے کرائم برانچ کے ذریعے ایئر ٹکٹ بدعنوانی کیس میں ملوث ٹور ایجنٹوں اور کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ قابل تحسین ہے۔

'ایئر ٹکٹ بدعنوانی معاملے میں کرائم برانچ کی تفتیشی کارروائی قابل تحسین'

author img

By

Published : Feb 11, 2020, 5:16 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:16 AM IST

ایئر ٹکٹ اسکینڈل میں ملوث افراد کا انکشاف کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کے معاملے پر وادی میں لوگوں نے اپنا رد عمل ظاہر کیا۔

'ایئر ٹکٹ بدعنوانی معاملے میں کرائم برانچ کی تفتیشی کارروائی قابل تحسین'

لوگوں نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس پر اطمعنان کا اظہار کیا ہے تو دوسری جانب لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ سرکار نے اس میں بہت دیر کردی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے بات کی اور اس سلسلے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔
خیال رہے کشمیر میں جاری نامسائد حالات یا خراب موسم کے دوران سرینگر آنے اور جانے کے لیے ایئر ٹکٹوں پر حد درجہ کرایہ وصول کیا جاتا تھا۔

بتادیں کہ نئی دہلی سے دبئی یا سنگاپور جانے کے لیے اس سے کم کرایہ لگتا تھا لیکن سرینگر سے نئی دہلی کے لیے اس کئی گنا زیادہ روپے وصول کیا جاتا تھا۔
اس سلسلے میں حال ہی میں کرائم برانچ نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے ان ٹور ایجنٹوں اورکمپنیوں کے عملہ کے خلاف کاروائی کرنے کی نوٹس جاری کی ہے جو مبینہ طور پر اس سکینڈل میں ملوث پائے جائیں گے۔

اس حوالے سے کئی نوجوانوں نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس دیرآید درست آید قرار دیا ہے۔ کئی لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ محض اعلانات تک ہی محدود رہے گا، زمینی سطح پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی'۔

کئی ایک نوجوانوں کا یہ بھی ماننا تھا کہ جب کشمیر میں قومی شاہر اہ کثر بند رہنے کی وجہ سے لوگوں کو مجبوراً وادی آنے کے لیے ہوائی سفر کرنا پڑتا ہے تو سرکار کو اس حوالے سے طلباء اور سیاحوں کے لیے ایک مقرر کردہ ریٹ رکھنی چاہئے جو سب کے لیے مناسب ہو۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Mar 1, 2020, 12:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.