ETV Bharat / state

Waheed Parra Gets Bail: وحیدالرحمان پرہ کی ضمانت منظور - پی ڈی پی رہنما وحیدالرحمان پرہ

جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما وحیدالرحمان پرہ کو جموں و کشمیر اینڈ لداخ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ Waheed Rehman Parra Gets Bail By J&K High Court

pdp youth leader waheed rehman parra gets bail by j&k high court
وحیدالرحمان پرہ کو ملی ضمانت
author img

By

Published : May 25, 2022, 3:17 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے بدھ کے روز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے لیڈر وحید الرحمان پرہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ Waheed Rehman Parra Gets Bail By J&K High Court

pdp-youth-leader-waheed-rehman-parra-gets-bail-by-j-and-k-high-court
وحیدالرحمان پرہ کو ملی ضمانت
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں لکھا کہ آخر کار تقریباً دو سال بعد، وحید پرہ کو ضمانت مل گئی اور مجھے امید ہے کہ وہ جلد ہی ایک آزاد انسان کے طور پر باہر نکل آئیں گے۔ میں ان کے وکیل شارق کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ انہوں نے وحید کا مقدمہ یقین اور عزم کے ساتھ لڑا۔Mehbooba Mufti On Parra Bail

واضح رہے کہ 21 مئی کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے نوجوان رہنما وحیدالرحمان پرہ کی ضمانت عرضی پر فیصلہ محفوط رکھا تھا۔ بینچ نے 27 اپریل اور 13 مئی کو اس معاملے کی جزوی طور پر سماعت کی جب کہ اس معاملے پر 20 مئی کو دلائل مکمل ہوئے۔

جنوبی ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے پرہ، محبوبہ مفتی کے قریبی ساتھی ہیں۔ پی ڈی پی کا الزام ہے کہ انہیں معاندانہ کارروائی کے تحت حراست میں لیا گیا۔ پرہ نے دوران حراست ہی ڈی ڈی سی انخابات لڑے جس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی لیکن وہ اپنے حلقہ انتخاب کی نمائندگی نہیں کرسکے۔ پرہ نے ابھی تک ڈی ڈی سی رکن کی حیثیت سے حلف نہیں لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سنہ 2021 میں این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے پرہ کی ضمانت کی درخواست کو دو بار مسترد کر دیا تھا اور ان کے خلاف عائد الزامات کو "سنگین اور گھناؤنے نوعیت کا" قرار دیا تھا۔ پی ڈی پی رہنما نے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا رخ کیا جب ان کی دوسری ضمانت کی درخواست کو این آئی اے کی خصوصی عدالت نے مسترد کر دیا۔

پرہ نے اپنی ضمانت مسترد ہونے کے دو ماہ سے زیادہ بعد ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جس کے نتیجے میں 33 دن کی تاخیر ہوئی۔ تاہم عدالت نے پرہ کے وکیل کی طرف سے کی گئی گذارشات پر غور کرنے کے بعد تاخیر کی معافی کی درخواست کی اجازت دی۔ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج متل نے اس معاملے کے لیے خصوصی ڈویژن بنچ تشکیل دیا۔

جسٹس سنجیو کمار اور جسٹس ونود چٹرجی پر مشتمل بنچ نے اپریل میں اس معاملے کی سماعت شروع کی تھی۔ نو تشکیل شدہ بنچ نے 27 اپریل اور 13 مئی کو اس معاملے کی جزوی طور پر سماعت کی۔ 20 مئی کو دلائل مکمل ہوئے اور اس حوالے سے بنچ نے فیصلہ محفوظ رکھا۔ واضح رہے کہ وحید پرہ پی ڈی پی کے یوتھ صدر ہیں اور گذشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے سرینگر کی سینٹرل جیل میں عسکریت پسندی کی حمایت اور دیگر الزام میں جیل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یاد رہے کہ وحید کو 25 نومبر سنہ 2020 میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے وحید پرہ کو عسکریت پسند کمانڈر نوید بابو اور سابق پولیس افسر دویندر سنگھ کو عسکریت پسندوں کی حمایت کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.