سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں مرکزی جامع مسجد اور عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز پر پابندی عائد کرنے کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے سخت مذمت کی ہے۔ No Eid Prayer at Jamia Masjid Srinagar پی ڈی پی لیڈر رؤف بٹ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’اس متبرک دن پر شہریوں کو عیدگاہ اور جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہ دینا قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ان اقدامات سے عوام ناراض ہوتے ہیں اور عوام اور سرکار کے مابین مزید خلا پیدا ہوتا ہے۔ رؤف بٹ نے مزید کہا کہ انتظامیہ کو یہ مقدس مقامات نماز عید الفطر کے لیے کھولنے چاہیے تاکہ شہر سرینگر کی ایک بڑی آبادی وہاں اپنے مذہبی فرائض انجام دے سکے۔ PDP on Jamia Masjid Eid Prayer ban
واضح رہے کہ سرینگر انتظامیہ نے تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جموں و کشمیر وقف انتظامیہ نے جامع مسجد کی انجمن اوقاف کو مطلع کیا ہے کہ انہوں نے وقف بوڈ سے مختصر مدت میں عیدگاہ میں نماز ادا کرنے کی اجازت مانگی ہے اور اس چھوٹی مدت میں عیدگاہ تیاریاں مکمل نہیں ہو پائیں گی۔ Srinagar Admin disallows Eid Prayer at Eidgah, Jamia Masjid Srinagar
وہیں سرینگر انتظامیہ نے امن و قانون کا حوالہ دے کر انجمن اوقاف کو مطلع کیا ہے کہ سات بجے سے قبل ہی جامع مسجد میں عید کی نماز ادا کی جائے Ban on Eid Prayer in kashmir جس کو اوقاف نے مسترد کر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جامع مسجد سرینگر میں اجتماعی نمازوں پر پابندی عائد تھی جب کہ کورونا وائرس کے دور میں بھی وہاں کوئی اجتماعی نماز ادا نہیں کی گئی۔ وہیں ماہ صیام میں شب قدر اور جمعۃ الوداع کی مقدس تقریبات پر بھی پابندی عائد رہی۔