پارٹی کے سینئر رہنما اور ترجمان سہیل بخاری کے مطابق 'رواں کی 3 تاریخ کو پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ایک اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس اجلاس کے دوران جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور پارٹی کے ردعمل پر بات کی جائے گی۔ اس صورتحال میں پارٹی کس طریقے سے عوام کے حق میں بات کریں اور دفعہ 370 اور 35 اے کی بحالی کے لیے کیسے ردعمل کو اپنائے اس تعلق سے فیصلہ لیا جائے گا۔'
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'گزشتہ برس چار اگست کے بعد پہلی بار پارٹی کے لیڈران ملیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ اس اجلاس کے بعد پارٹی کی جانب سے آپ عوام کے مفاد کے حق میں کاروائی دیکھیں گے۔'
گپکار اعلامیہ کے حوالے سے بخاری کا کہنا تھا کہ " گپکار اعلامیہ کی پہل پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کی تھی۔ ہم گپکار اعلامیہ پر قائم دائم ہیں اور جو بھی فیصلے اس روز کے لیے گئے تھے آج بھی ہم ان باتوں پر کھڑے ہیں اور مستقبل میں بھی ان باتوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔"
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز پارٹی کے سینئر لیڈر نے سرینگر کے ڈپٹی کمشنر سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی سے ملنے کے لیے اجازت مانگی تھی۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا 3 ستمبر کو اجلاس - jk updates
مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔ جہاں نیشنل کانفرنس گزشتہ کئی ہفتوں سے لگاتار بیانات اور لیڈران کی میٹنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہی آج پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے بھی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی ایک میٹنگ کا اعلان کیا گیا۔