ETV Bharat / state

پی ڈی پی لیڈر یاسر ریشی پولیس اسٹیشن طلب

پی ڈی پی کے وحید الرحمن پرہ کو گزشتہ روز قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے پوچھ تاچھ کیے جانے کے بعد منگل کے روز یاسر ریشی کو بھی پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا۔

پی ڈی پی لیڈر یاسر ریشی پولیس اسٹیشن طلب
پی ڈی پی لیڈر یاسر ریشی پولیس اسٹیشن طلب
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 5:31 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی دی پی) لیڈر یاسر ریشی کو منگل کے روز جموں و کشمیر پولیس نے تھانے میں طلب کیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ریشی کا کہنا تھا کہ ’’مجھے پولیس نے آج صبح سرینگر کے راج باغ تھانے میں طلب کیا۔ مجھ سے کوئی پوچھ تاچھ نہیں کی گئی بس (تھانے میں) بٹھا کے رکھا۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’انتظامیہ کی جانب سے آنے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ انتخابات کے پیش نظر ہم پر دباؤ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ایک مخصوص پارٹی کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ 'گپکار گینگ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کی ذمہ دار'

وہیں پولیس كا کہنا ہے کہ ’’ریشی کو احتیاطی اقدامات کے تحت بلایا گیا تھا۔ اُن کو حفاظتی احکامات کے بارے میں جانکاری فراہم کر کے واپس بھیجا گیا۔‘‘

قابل ذکر ہے گزشتہ روز قومی تحقیقاتی ایجنسی نے دیویندر سنگھ معاملے کی تحقیقات کے چلتے پی ڈی پی کے وحید الرحمن سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی جو منگل کو بھی جاری رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.