ETV Bharat / state

این آئی اے نے پی ڈی پی لیڈر کو گرفتار کیا - wheed para news

رواں برس جنوری میں عسکریت پسندوں کے ساتھ گرفتار پولیس افسر دیویندر سنگھ کیس میں پی ڈی پی یوتھ ونگ صدر وحیدالرحمان پرا کو این آئی اے نے گرفتار کیا ہے۔

waheed para
waheed para
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 3:33 PM IST

قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے پی ڈی پی رہنما اور یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمان پرا کو گرفتار کر لیا ہے۔ این آئی اے گزشتہ دو روز سے معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ معاملے میں وحید پرا سے پوچھ تاچھ کی جارہی تھی اور آج انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

ایجنسی نے وحید الرحمان پرا کو پوچھ تاچھ کے لیے دہلی طلب کیا تھا۔

وحید الرحمان کو این آئی اے نے سمن بھیجا تھا جس کے بعد وہ دہلی میں ایجنسی کے افسران کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضع رہے رواں برس جنوری میں معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو دو عسکریت پسندوں کے ساتھ سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ جموں کی طرف جا رہے تھے۔ ان کے ساتھ عرفان نامی ایک وکیل بھی تھے انہیں بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد محکمہ نے دیویندر سنگھ کو معطل کر کے کیس درج کیا تھا۔ تاہم کیس کو این آئی اے کو سونپ دیا گیا ہے۔ این آئی اے پہلے ہی اس کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے 6 لوگوں کو گرفتار کر چُکی ہے۔ وحید الرحمان کی گرفتاری کے بعد اب اس معاملے میں ساتویں گرفتاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.