پی ڈی پی کے نوجوان لیڈر وحید پرہ جو گزشتہ مہینوں سے سرینگر کے سینٹرل جیل میں قید ہے کی طبیعت گزشتہ دنوں بگڑ گئی جس سے ان کے اہل خانہ تشویش میں مبتلا ہے۔ Waheed Parra is currently under UAPA Detention
اہل خانہ کے مطابق وحید پرہ سنیچر کو سینٹرل جیل کے ایک بیرک میں بلڈ بریشر میں کمی ہونی کی وجہ سے بے ہوش پائے گئے تھے جس کے بعد انہیں سرینگر کے پولیس ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ Jail Authorities took him to the Police Hospital for a check-up
ہسپتال میں ان کی طبی جانچ کی گئی جس میں بلڈ پریشر نارمل پایا گیا۔ Waheed's Blood pressure (BP) suddenly went down
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں مزید طبی جانچ کے صلاح دی ہے لیکن جیل حکام نے ابھی تک انہیں مزید طبی سہولیات نہیں پہنچائی ہے جس سے وہ فکر مند ہیں۔ Waheed’s Family
وحید کے اہل خانہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے وحید کے میڈیکل چیک اپ میں سہولت فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کے مطابق "پولیس ہسپتال کے ڈاکٹروں نے وحید کے ایکو اسکین اور ماہرانہ چیک اپ کی سفارش کی تھی۔ تاہم، وہ دو دن سے انتظار کر رہے ہیں کہ وحید کو ہسپتال لے جایا جائے گا، لیکن اسے ابھی تک نہیں لے جایا گیا ہے۔'' Family appealing Lieutenant Governor Manoj Sinha
واضح رہے کہ وحید پرہ پی ڈی پی کے یوتھ صدر ہیں اور گزشتہ ایک برس سے سرینگر کے سینٹرل جیل میں عسکریت پسندی کی حمایت اور دیگر الزام میں جیل میں ہیں۔
یاد رہے کہ وحید کو 25 نومبر سنہ 2020 میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے وحید پرہ کو عسکریت پسند کمانڈر نوید بابو اور سابق پولیس افسر دویندر سنگھ کو عسکریت پسندوں کی حمایت کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ Parra was arrested by the National Investigation Agency
دسمبر 2020 میں این آئی آے کی ایک خصوصی عدالت نے پرہ کو تیس دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم سنایا تھا جسکے کے بعد انہیں جموں کی جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : وحید پرہ سرینگر سنٹرل جیل منتقل
تاہم بعد میں این آئی اے کورٹ کے اسپیشل جج نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم صادر کیا تھا جسکے بعد جموں کے ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطے سے وحید پرہ کو جموں کشمیر پولیس کی ایک خصوصی برانچ (سی آئی کے) نے حراست میں لیا تھا۔ Parra was granted bail by the NIA court
ان کی ضمانت کی درخواست دو بار مسترد کر دی گئی اور وہ سرینگر سینٹرل جیل میں بند ہیں جہاں اہل خانہ کے مطابق ان کی حالت بگڑ گئی ہے۔ Parra was arrested by Jammu Kashmir Police Wing