ETV Bharat / state

PDP on J&K Peace Initiative: واجپئی کے امن بحالی اقدامات کو آگے بڑھانے کی ضرورت: پی ڈی پی - واجپائی نے سرینگر - مظفر آباد بس سروس کا آغاز

پی ڈی پی جنرل سکریٹری محبوب بیگ نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی لیکن حال یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح عروج پر پہنچ چکی ہے۔

واجپائی کے امن بحالی اقدامات کو آگے بڑھانے کی ضرورت: پی ڈی پی

author img

By

Published : Apr 19, 2022, 5:11 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے جنرل سکریٹری محبوب بیگ نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل میوزیم میں ’کشمیر کے امن بحالی اقدامات‘ کو تاریخی اور آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے کارناموں میں درج کیا گیا ہے جبکہ زمینی سطح پر انکے اقدامات اور نظریہ پر کبھی بھی عمل درآمد نہیں ہوا۔‘‘ PDP General Secretary Mehboob Beg Press Conference in Srinagar ان باتوں کا اظہار محبوب بیگ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

واجپائی کے امن بحالی اقدامات کو آگے بڑھانے کی ضرورت: پی ڈی پی

محبوب بیگ نے کہا کہ 'حیران کن بات ہے کہ امن بحالی کے اقدامات کو تاریخی قرار دینے کے بعد بھی موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان اقدامات کو آگے لے جانے میں کوئی پہل نہیں کی ہے۔‘‘ PDP on National Museum یاد رہے کہ سنہ 2003 میں اُس وقت کے وزیر اعظم آنجہانی واجپئی نے سرینگر۔مظفر آباد بس سروس کا آغاز کیا جو پاکستان اور بھارت کے مابین جموں و کشمیر میں امن بحالی کا بڑا فیصلہ تھا۔

محبوب بیگ نے امبیڈکر جینتی موقع پر نیشنل میوزیم کے افتتاح پر مرکزی حکومت کی ستائش کی PDP on National Museum تاہم انہوں نے کہا کہ ’’موجودہ سرکار آئین کے اقدار کو کوئی اہمیت نہیں دے رہی ہے۔‘‘ پی ڈی پی جنرل سکریٹری محبوب بیگ نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی لیکن حال یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح عروج پر پہنچ چکی ہے۔

محبوب بیگ نے ماہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں سحری اور افطار کے اوقات کے دوران بجلی اور پانی کی عدم دستیابی پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.